| | |

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی،3 میچز کا شیڈول،ٹائمنگ

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی،3 میچز کا شیڈول،ٹائمنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابراعظم کی قیادت میں 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی ، آئرلینڈ پہنچ گئی۔پاکستان ٹیم کل آرام کرے گی۔پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈولڈ ہے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز 10۔ 12 ۔ اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے خلاف سیریز،ٹی 20 ورلڈکپ،آئرلینڈ کے 3 اسکواڈز کا اعلان،ایک کو رعایت

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہونگے۔

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،پہلا ٹی 20 میچ،10 مئی 2024،شام 7 بجے،پاکستانی وقت

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،دوسرا ٹی 20 میچ،12 مئی 2024،شام 7 بجے،پاکستانی وقت

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ،تیسرا ٹی 20 میچ،14 مئی 2024،شام 7 بجے،پاکستانی وقت

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *