میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلی منزل ایم سی جی،بھارتی معرکہ کے لئے نئی ہدایات جاری۔ایم سی جی میں پاکستانی ٹیم کے بسیرے،اتوار کے ٹی 20 ورلڈکپ بڑے میچ کی صف بندی ہوگئی ہے۔پاکستان اسکواڈ برسبین سے میلبرن روانہ ہوگیا ہے۔
برسبین میں قیام کے دوران پاکستان نے دو وارم اپ میچز اور ایک پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔قومی اسکواڈ کل سے میلبرن میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاپ پر موجودنیدرلینڈز کیوں خطرے میں،سری لنکا اور نمیبیا کے کیا چانسز
میلبرن میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔یہ سلسلہ آج رات سے شروع ہوگا جو اتواعر کے بعد تک جاری رہے گا۔
تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوش ہیں،مطمئن دکھائی دے رہےہیں۔
ٹیم منیجمنٹ اور پی سی بی چیئرمیبن رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقیبن دلایا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔بھارت کے میچ کو سکون سے کھیلنے کا کہاگیا ہے،نئی پاک،بھارت ٹینشن کے تناظر میں کوئی دبائو نہ لینےکی بات کی گئی ہے۔یہ اچھی ایڈوائز ہے۔آسٹریلیا میں فتح کوئی مشکل بات نہیں ہوگی۔کھلاڑی آج میلبرن میں آرام کریں گے۔اتوار 23 اکتوبر کو مقابلہ سجے گا۔