| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاپ پر موجودنیدرلینڈز کیوں خطرے میں،سری لنکا اور نمیبیا کے کیا چانسز

 

 

عمران عثمانی کا تجزیہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ  2022 کے پہلے مرحلے کے گروپ اے کے آخری 2 میچز آج ہورہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی 2  ٹیمیں باپر ہونگی اور 2 ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی۔سوال یہ ہے کہ وہ کون سی 2 خوش قسمت ٹیمیں ہونگی جو ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 کھیلیں گی اور وہ کون سی 2 ٹیمیں ہونگی جو روتے ہوئے ایونٹ بلکہ آسٹریلیا کا ملک چھوڑ کر گھر جانے پر مجبور ہونگی۔اتفاق سے ان میں سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن سری لنکا بھی اسے خطرے سے دوچار ہے۔

سب سے پہلے ٹیموں کی موجودہ پوزیشن پر نگاہ ڈالتے ہیں۔

نیدر لینڈز     2 میچز کے بعد 4 پوائنٹس   0.149 نیٹ رن ریٹ

نمیبیا       2میچز کے بعد 2 پوائنٹس    1..277 نیٹ رن ریٹ

سری لنکا    2 میچزکے بعد 2 پوائنٹس   0.600 نیٹ رن ریٹ

یو اے ای    2 میچزکے بعد صفر پوائنٹ   -2..28 نیٹ رن ریٹ

آخری میچز

نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا   20 اکتوبر،جمعرات   صبح 9 بجے

نمیبیا بمقابلہ متحدہ عرب امارات،20 اکتوبر،دوپہر ایک بجے

ڈچ ٹیم اب تک کی ناقابل شکست سائیڈ ہے۔اس نے نمیبیا اور عرب امارات کو شکست دی ہے۔سری لنکا جیسی تگڑی ٹیم سے مقابلہ ہے۔یہ اعتماد تو اچھا ہوگا لیکن سامنے ایک تجربہ کار ٹیم ہے جو آخر تک گھیرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔یہ صبح کا میچ ہوگا۔یہ کیا فیصلہ کرسکے گا۔نیدرلینڈز کی ٹیم سری لنکا کو ہرادے گی تو سپر 12 پکا۔سری لنکا قریب فارغ ہوجائے گا،اس لئے کہ اس کا نیٹ رن ریٹ اس وقت بھی نمیبیا سے خراب ہے تو اب نمیببا ٹیم عرب امارات کو ہراکر ہی دوسری ٹیم کے طور پر کوالیفائی کرجائے گی اور ہارنے کی صورت میں سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ٹکٹ ملے گی۔نیدرلینڈ کا نیٹ رن ریٹ خراب ہے۔اگر نمیبیا نے میچ جیتا اور سری لنکا بھی جیتاتو پاوئنٹس برابر ہونے کے باوجد نیدرلینڈز نیٹ رن ریٹ پر ماکھاجائے،اسے جیت درکار ہے۔۔شکست کی صورت میں اس کے سری لنکا اور یواے ای کے پوائنٹس براب ہونگے لیکن  نمیبیا اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر رکھ کر سری لنکا سے ٹاپ پر ہی ہوگی۔یوں سری لنکا پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 سے باہر ہوگا۔یہ کرکٹ کی دھماکہ دار نیوز ہوگی۔

سری لنکا کے لئے بہتر صورت

آئی لینڈرز کے لئے سپرپوزیشن تو یہ بنے گی کہ وہ نیدرلینڈز کو یکطرفہ مقابلہ میں شکست دے۔نیٹ رن ریٹ بہترہے ۔4 پوائنٹس بنالے۔اب اس کا نیٹ رن ریٹ   نیدرلینڈز سے اوپر ہوگا ۔یوں سری لنکا نیدرلینڈز کے برابرآکر بھی نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے خطرے سے باہر ہوگا۔ ۔اب اگر دوپہر کے بعد  نمیبیا نے یو اےا ی کو درمیانہ مارجن سے بھی ہرادیا تو سری لنکا کے لئے کوئی  مسئلہ نہ ہوگا۔نیدرلینڈ ز کےلئے  خطرہ ہوگا،گویا سری لنکا کی جان میچ جیت کر  آزادہوگی،اس کی تو خواہش ہوگی کہ وہ نیدرلیڈز کو ہرادے اور نمیبیا عرب امارات سے ہارجائے تاکہ اطمینان سے وہ اور نیدرزلینڈز کوالیفائی کرجائیں۔

ویسٹ انڈیز کے لئے ٹی20 ورلڈکپ باقی،زمبابوے سمیت باقی بھی پر امید

آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ نیدرلینڈ پہلے دن سے اب تک ٹاپ پر ہونے،ناقابل شکست رہنے کے باوجود شدید ترین خطرے سے دوچار ہے،اس کئے کہ مقابل سری لنکا ہے،بچت صرف جیت کی صورت میں ممکن ہے،ہارنے کی صورت میں اسے قوم سمیت دعائیں کرنی ہونگی کہ شام والے میچ میں نمیبیا عرب امارات سے ہارجائے۔

سری لنکا اور نمیبیا ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 میں جانے کےامیدوار ہیں ،نیدرز لینڈز خود کچھ نہ کرسکا تو پھر یو اے ای کے تعاون سے کوالیفائی کرے گا ،وہ بھی تب کہ جب وہ نمیبیا کو ہرادے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *