| | | | |

ون ڈے سیریز،قومی پلیئرز کی نئی کٹس،نوجوان کھلاڑیوں کا انداز دیکھئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ ماضی ہوئی،آسٹریلیا کے خلاف سیریز ماضی کا تلخ باب بنی،بہت سے پلیئرز تبدیل ہوگئے،کٹس کی تقسیم ہوگئی بلکہ ہلکی  پھلکی چھینا جھپٹی بھی ہوئی ہے۔

پکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی کٹس جاری کردی ہیں۔شاہ نواز دھانی،وسیم جونیئر ،حارث رئوف وغیرہ نے بڑے جوش سے کٹس  حاصل کی ہیں۔ساتھ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق اور تعریفیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

ایسی پچز کس نے بنوائیں،انضمام نے راز کھول دیا،خواتین ٹیم کے نیوزی لینڈ میں بیگ پیک

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق  کھلاڑی بہت خوش ہوئے۔خاص کر وہ پلیئرز جوون ڈے کیپ لیں گے،وہ تو نہایت مسرت اور شکر کا اظہار کرتے رہے۔

اس کے ساتھ ہی پلیئرز دیگر کھلاڑیوں کے پاس جاتے دکھائی دیئے،شاہین شاہ آفریدی نے بھی کمرے سے باہر نکل کر حوصلہ افزائی کی ہے۔

میتھیو ہیڈن کے بعد دنیا کے نمبر ون بیٹر لبوشین بھی محمد رضوان کے دلداہ

تیز سبز رنگ میں پاکستانی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *