راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ۔ پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میں ہرا کر سیریز جیت لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی، دوسرے میچ میں 82 رنز سےجیت۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکست سے بچ گئی۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹی 2ط انٹرنیشنل سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے مقابلے میں میزبان پاکستان نے مہمان ٹیم کو 82 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔ اس جیت میں مرکزی کردار اوپنر صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ نے ادا کیا، جس کے باعث سری لنکن ٹیم ٹاس جیت کر اپنے فیصلے سے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے میں بری طرح ناکام رہی۔
ٹاس اور پاکستان کی اننگز
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکن کپتان کشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو کہ پہلے میچ کے بالکل برعکس تھا۔ تاہم، پاکستانی بیٹرز نے ان کے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ فخر زمان آج بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد اوپنر صاحبزادہ فرحان کا ساتھ دینے معاذ صداقت آئے اور دونوں نے مل کر 88 رنز کی تیز ترین شراکت داری قائم کر کے پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اس اننگز کے دوران سری لنکن فیلڈرز نے ایک آسان کیچ ڈراپ کر کے انہیں لمبی اننگز کھیلنے کا موقع دیا۔
معاذ صداقت کی لازوال اننگز
میچ کا سب سے اہم اور دیکھنے لائق لمحہ یہ تھا کہ کیا معاذ صداقت اپنی سنچری مکمل کر پائیں گے یا نہیں۔ انہیں آخری اوور میں موقع بھی ملا لیکن کچھ گیندیں بیٹ ہونے کی وجہ سے وہ محض 4 رنز کی دوری سے سنچری اسکیم سے رہ گئے اور انہوں نے 51 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی شاندار اور لازوال اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ حسن نواز 9 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کا کوئی بھی باؤلر قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
سری لنکا کی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو
216 رنز کے تعاقب میں آئی لینڈرز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کے بعد لنکن بیٹرز صرف اوورز پورے کرنے کی کوشش کرتے رہے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 133 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی طرف سے محمد عمران نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان مرزا نے 28 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے مڈل آرڈر میں صرف ایک دو کھلاڑی ہی 32 اور 29 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی پچ پر نہ ٹک سکا۔
پہلا ٹی 20 پاکستان نے جیت لیا،سری لنکا کو شکست
پاکستان یہ میچ 82 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب محض ایک رسمی کارروائی ہوگا جو 13 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
