پاکستان ٹرائی سیریز ٹی 20 کے فائنل میں،عثمان طارق کی ہیٹ ٹرک،زمبابوے کو شکست0۔0کر0کٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان نے ٹرائی سیریز سہہ ملکی ٹی 20 میں مسلسل تیسری جیت حاصل کی۔زمبابوے کو 69 رنز سے ہراکر فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھلیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 5 وکٹ پر 195 رنزبنائے۔زمبابوے ٹیم19 وورز میں 126 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کے عثمان طارق ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستای بائولر بن گئے۔
پاکستان نے زمبابوے کو69 رنز سے ہرا کر ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل تیسری جیت ہے۔ پاکستان نے پنڈی کرکٹ سٹریم راولپنڈی میں پہلے کھیل کر 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ اننگ کی خاص بات بابر اعظم کی اننگ تھی۔انہوں نے 52 بالز پر 74 رنز بنائے ۔یہ بابر اعظم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 38 ویں ہاف سنچری تھی۔یوں ویرات کوہلی کی زیادہ نصف سنچریز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ان کے علاوہ صاحب زادہ فرحان کی مسلسل دوسری ففٹی تھی۔انہوں نے 63رنز بنائے ۔زمبابوے کی ٹیم جواب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ 60 رنز تک پہنچتے پہنچتے ان کے 7 کھلاڑی اؤٹ ہوئے اور پھر نہ سنبھل سکے اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 126رنز بنا سکی ۔ریان برل نے 35 رنز بنائے ۔
یوں پاکستان 69 رنز سے جیت گیا پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔اس میں ہیٹ ٹرک بھی تھی۔
اگلا میچ 25 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے کھیلیں گے۔
