نیشین۔کرک اگین رپورٹ ۔
ایشین گیمز کرکٹ فائنل۔ باؤنڈری پار گرا ٹاس کا سکہ، بھارت کا ٹاس،پہلے بیٹنگ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔ روایتی حریفوں میں فاصلے برقرار۔ہاتھ نہیں ملایا گیا۔
ایشین گیمز کے سب سے بڑے اور سنسنی خیز مقابلے، یعنی پاک بھارت کرکٹ فائنل کا ٹاس ہو گیا ہے، جہاں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ہے۔ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے روایتی شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
ٹاس پر دلچسپ صورتحال
میچ کی شروعات ہی ایک انتہائی انوکھے واقعے سے ہوئی۔ عام طور پر ٹاس پچ کے قریب ہوتا ہے، لیکن اس ایونٹ میں ٹاس باؤنڈری لائن کے پاس کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سکہ ہوا میں اچھالا، وہ زمین پر گرنے کے بعد لڑھکتا ہوا باؤنڈری لائن سے باہر جا گرا۔ یہ منظر دیکھ کر صاحبزادہ فرحان اور امپائرز فوری طور پر باؤنڈری کی طرف بھاگے اور باہر ایسے جھانکا جیسے گیند چوکے کے لیے جا رہی ہو۔ امپائر نے پڑتال کے بعد اعلان کیا کہ ٹاس بھارت نے جیت لیا ہے۔
بھارتی کپتان کا رویہ
ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے دور سے ہی بیٹنگ کا اشارہ کیا اور خاموشی سے واپس لوٹ گئے۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا روایتی سلسلہ یہاں ایشین گیمز میں بھی برقرار دکھائی دیا۔
اس سے قبل ہونے والے تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، اور اب روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سونے کے تمغے (گولڈ میڈل) کے لیے اعصاب شکن جنگ جاری ہے۔
