پاک بھارت میچ،آئی سی سی کی پچز کے حوالہ سے منافقانہ پالیسی،سرکاری بیان میں بہتری کا دعویٰ،حقیقت میں نئی فلم چل رہی
نیویارک،کرک اگین رپورٹ
پاک بھارت میچ،آئی سی سی کی پچز کے حوالہ سے منافقانہ پالیسی،سرکاری بیان میں بہتری کا دعویٰ،حقیقت میں نئی فلم چل رہی۔نیویارک کے اسٹیڈیم کی پچ پر تنقید اور پاک،بھارت میچ کے تناظر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )شدید دبائو کا شکار ہوگئی ہے۔ظاہری طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ اب تک کے 2 میچزکی پچز معیاری نہیں تھیں لیکن اس پر کام جاری ہے۔اندرونی کہانی یہ ہے کہ آئی سی سی حکام اسے خطرناک نہیں مان رہے ہیں۔
اگرچہ آئی سی سی سرکاری طور پر کہتا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے گا لیکن حکام نجی طور پر اس خیال کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ پچز خطرناک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اقدامات کی منصوبہ بندی ہورہی ہے کہ 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ہندستان،پاکستان کھیل کے لیے سطح برابر اور منصفانہ ہو ۔
عالمی ادارے کے منیجرز اور کرکٹ آپریشنز ٹیم کا ماننا ہے کہ پچ پر سبز رگوں کی وجہ سے متضاد باؤنس ہے۔ آئی سی سی نے پہلے ہی لانگ آئی لینڈ کے آئزن ہاور پارک میں نصب چار ڈراپ ان پچوں کی سطح کی ٹاپ ڈریسنگ شروع کر دی ہے۔ گھاس غائب ہوجائے گی۔
اب تک کے دونوں میچز میں سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور ہندوستان بمقابلہ آئرلینڈ، پہلی اننگز میں 100 سے کم رنز بنے۔