کرک اگین رپورٹ
پاک بھارت میچ،کہاں ہیں فہیم اشرف،وسیم،وقار اور مصباح کی شدید تنقید۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل فہیم اشرف کو یاد کیا ہے،ساتھ میں پی سی بی پالیسی اور ٹیم منیجمنٹ کی پلاننگ پر سوالات اٹھائے ہیں۔
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اگر ایک فاسٹ بائولر آل رائونڈر ہوتا تو ہم کہہ سکتے کہ بائولرز کا کوئی بیک اپ ہے لیکن پھر کام ہوتا۔اب نہیں ہے،اس لئے کہ ایک فالتو فاسٹ بائولر نہیں کھلاسکتے،ایک کم نہیں کرسکتے،مطلب کنڈیشنز کے مطابق ورک نہیں ہورہا۔
وسیم اکرم نے فہیم اشرف کو یاد کرلیا۔ایک اور ڈومیسٹک پلیئر کا بھی نام لیا۔2 سال پہلے تک فہیم اشرف لازی جزو تھا۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس کے ہوتے ہوئے بیلنس سیٹ ہوتا ہے۔وہ زبردست کھیلتا تھا۔آج بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بائولرز دکھائی دے رہے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم کی پلاننگ 2 سال سے دکھائی ہی نہیں دے رہی ہے۔اب حالت یہ ہے کہ ہم اس وقت یہ بات کررہے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا آج ٹی 20 ورلڈکپ میں کڑا مقابلہ،ٹاس اور میچ کی پیش گوئی
مصباح نے پھر یہی کہا ہے کہ ہم 4 فاسٹ بائولرز کھلانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
ایک نجی ٹی وی پر اپنے تبصروں میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم،مصباح الحق،وقار یونس اور شعیب ملک نے اتفاق کیا ہے کہ ٹیم کو ایک آل رائونڈرکی ضرورت ہے۔کمی محسوس ہوگی تو بیک اپ نہیں ہوگا۔شعیب ملک نے بھی ٹیم منیجمنٹ و دیگر کے حوالہ سے پوچھا ہے کہ کوئی بتائے یا سمجھا ئے کہ آخر ٹیم میں ای،ک فاسٹ بائولرآل رائونڈر کیوں نہیں ہے۔
فہیم اشرف طویل وقت سے پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔مصباح اور وقار کے زمانے میں وہ بطور آل رائونڈر ٹیم کا لازمی جزو سمجھے جاتے تھے۔