ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ریکارڈ بنانے کی بجائے بنوانے میں مشہور،جومل وریکن کی 10 وکٹیں،3 اعزاز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کسی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی نے کوئی ریکارڈ بنانا ہو پاکستان کا دورہ کر لے اور ایسا اعزاز حاصل کر لے جو اسے کیریئر میں نہیں ملتا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوسروں کو یہ اعزاز دلوانے میں اب زیادہ مشہور ہوتی جا رہی ہے، بنسبت اس کے کہ اس کے کھلاڑی کوئی نیا ریکارڈ قائم کریں۔
اب ویسٹ انڈیز کے بائولرجومل واریکن نے ملتان ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کر ڈالی۔ پاکستان کے خلاف تو پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں انہوں نے تابڑ توڑ حملے کیے اور پاکستان کی وکٹیں گراتے چلے گئے جو دو کھلاڑی رن اؤٹ ہوئے وہ بھی ان کے تھرو کی مدد سے ہی اؤٹ ہوئے تو سکور بورڈ پر صرف پاکستانی بیٹرز کے آگے ان کا نام ہی جگمگاتا رہا ۔انہوں نے اننگ میں 18 اوورز میں 32 رنز دے کر7 وکٹیں لیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین انفرادی بولنگ ہے۔ اس سے قبل 50 رنز دے کر چار وکٹیں تھی اور میچ میں ان کے وکٹوں کی تعداد 101 رنز دے کر 10 ہو گئی ہے ۔ یہ بھی بہترین فگر ہے اس سے قبل ان کا ریکارڈ190 رنزکے عوض 9 وکٹوں کا تھا۔ یہ ان کے کیریئر کا اٹھارواں ٹیسٹ ہے اور پاکستان میں یہ ریکارڈ اپنے نام بنوا لیا ہے۔
پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار،ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنزکا ہدف
وہ پاکستان کے خلاف پاکستان میں کی کسی بھی ٹیسٹ اننگ میں 5 اور میچ میں 10 وکٹ لینے والے پہلے ویسٹ انڈین سپنر بن گئے ہیں۔