احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی ورلڈکپ میں بھارت سےپھر شکست،سکرپٹ پرانا،قسط 8 مکمل،وجہ سامنے آگئی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان آج بھی بھارت سے ویسےہی ہارا،جیسا کہ گزشتہ تمام میچز میں،سوائے ایک میچ کے۔کرک اگین نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں لکھاتھا کہ ایک غلطی ہورہی ہے ،اسے تجویزکردیاگیا،چیک کریں،دور کریں اور جیتیں لیکن کہاں جی۔
گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو
پاکستان ورلڈکپ کے 8 میچوں میں سے 6میچز کیسے ہارا۔6 میچز میں ہدف کاتعاقب تھا،سامنے 216 کا چیلنج تھا یا 227 کا۔یا پھر 287 کا اور یا اس سے کم 261 کا۔ٹیم کے ساتھ ایک نفسیاتی مسئلہ رہا ہے۔شرع کے اوورز میں دب کرکھیلنا یا بہترکھیلنا۔دونوں ہی نظر آئے لیکن جیسے ہی مڈل اوورز شروع ہوتے ہیں،اسکور سو سے ذرا اوپر جاتا ہے اور لائن لگ جاتی ہے۔بعض اوقات 1 رنز میں 3 وکٹیں ،بعض اوقات 5 رنز میں 3 وکٹیں،ایک موقع پر 2 وکٹ پر 102 اسکور ہےتو تھوڑی دیر بعد 131 تک 5 آئوٹ۔اسی طرح126 رنز 2 وکٹ سے 154 رنز 7 وکٹ۔تمام 6 میچز میں ایسا ہی ہوا۔پاکستان کو ہر حال میں اس گھن چکر ریڈار سے باہر آنا ہوگا۔دوسرا پاکستان بیس برس میں بھارت کے خلاف جو 3 میچزکھیلا،پہلے بیٹنگ کی۔7 میچز میں سے صرف ایک بار پہلے بلے بازی کی لیکن 2003 میں سنچورین میں 273 کرکے بھی ہارگیا۔
پاکستان کی ورلڈکپ میں 8 میں سے 7 میچزکی یکساں کہانی،سکرپٹ پرانا،قسط8 بھی مکمل
پہلی بار 1992 میں 216 کے جواب میں 102 پر 2 آئوٹ تھے۔130 تک 5 ہوئے۔پھر 172 پر ٹی،م گئی۔
دوسری بار 1996 میں 287 کے جواب میں 117 پر ایک تھا۔12 رنز میں 4 سے 5 وکٹیں گریں۔کام تمام ہوگیا۔
تیسری بار 1999 میں مانچسٹر میں227 کے جواب میں شروع سے جھڑی لگی۔78 تک 5 اور 180 پر فارغ
چوتھی بار 2011 سیمی فائنل تھا۔260 کے جواب میں117 تک ایک آئوٹ۔پھر جھڑی کہ 154 تک 6 آئوٹ،فراغت
پانچویں بار 2015 ورلڈکپ میں بھی یہی ہوا۔ایڈیلیڈ میں 300 کے جواب میں 102 تک 2 ٓ آئوٹ۔1 رن میں 3 وکٹیں۔103 پر 5،149 تک 6،پھر چھٹی۔
چھٹی بار 2019 میں 336 کےجواب میں 117 تک 1 آئوٹ۔129 پر 5 آئوٹ۔ٹیم کی چھٹی۔
ساتویں بار 2023 میں گزشتہ روز 155 تک2 آئوٹ۔191 پر اننگ تمام۔
اب یہ غلطیاں ہیں،سکرپٹ ہتے جولکھا لکھایا ہے،یا پاکستانی ٹیم کیلئے ایسا اسکور کا چکر ہے کہ مخصوص اوورز اور رنز میں جاکر دماغ الٹ جاتا ہے۔جو بھی ہے۔واضح ہے کہ اسے حل کرلینا چاہئے تھا۔31 برسوں کے 8 میچز میں نہیں حل ہوا۔شاید ہی ہو۔