کیپ ٹاؤن ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 330 رنز کا ہدف ۔
پاکستان نے کیپ ٹاؤن کی ہسٹری بدل دی۔ پہلی غیر ملکی ٹیم بن گئی جس نے ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں بڑا ٹوٹل سیٹ کر دیا ہے۔ کیپ ٹاؤن میں جاری تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 50 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔یہاں بطور میزبان جنوبی افریقہ کے 367 رنز بڑا ٹوٹل ہیں لیکن کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا اسکور اس گراؤنڈ میں سری لنکا کا 327 رنز تھا۔ اس کا ریکارڈ پاکستان نے توڑ دیا ہے تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن میں غیر ملکی ایسی ٹیم بن گئی جس کا ون ڈے ٹوٹل سب سے زیادہ ہو گیا ہے۔
پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد رضوان کی 80 اور بابرعظم پہلی بار فارم میں نظر آئے لیکن 95 گیند کھیلنے کے بعد وہ 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انہیں مدد ملے گی۔ ان کے علاوہ سب سے بہترین باری کامران غلام نے آخری اوورز میں کھیلی اور صرف 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ اس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ پہلے میچ کے ہیرو سلمان علی آغا 33 اور ان کے ساتھ ہی ایک اور ہیروصائم ایوب 25 بنا سکے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوینا مفاکا نے چار اور جانسن نے 3 وکٹیں لیں۔