پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلے روز سنبھل گیا ،شان مسعود کے خلاف کارروائی متوقع
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلے روز سنبھل گیا ،شان مسعود کے خلاف کارروائی متوقع
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹ پر 158 رنز بنالئے ۔16 پر بابر اعظم سمیت 3بم وکٹ گنوانے والی میزبان ٹیم کو اس کے بیٹرز صائم ایوب اور سعود شکیل نے ریسکیو کیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلایا۔عبد اللہ شفیق 2 ،کپتان شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر پر گئے۔اوپنر صائم ایوب سعود شکیل کے ساتھ اسکور کو 114 تک لے گئے۔یہاں صائم ایوب 98 بالز پر 56 رنز بناکر گئے۔سعود شکیل 92 بالز پر 57 پر ناٹ آوٹ گئے۔رضوان 24 پر موجود تھے۔
شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں لیں۔
شان مسعود نے اپنے کیچ آؤٹ پر شدید غصہ کیا۔ان کا ماننا تھا کہ بال پیڈ پر لگ کر گئی ہے۔امپائر نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ قرار دیا۔شان مسعود نے پویلین میں بھی رد عمل دیا ۔تادیبی کارروائی ممکن ہے۔
سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کئے۔