پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف شیڈول ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابراعظم ڈراپ کر دیے گئے ہیں ٹی ٹونٹی سکواڈ سے اور محمد رضوان تو فی الحال معطل اور باہر ہیں۔
جس کے تحت صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ دنیا سے آنے والی اس وقت کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز کے مطابق، سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں صاحبزادہ فرحان کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب مینیجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی اہم ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا کپتان برقرار رکھا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا میچ 11 اکتوبر اور تیسرا و آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان کے ہمراہ عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر اس سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس مختصر فارمیٹ کی سیریز کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ایک سنسنی خیز ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی، جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل ٹاکرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اعلان کردہ 16 رکنی ون ڈے سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم کو جگہ دی گئی ہے۔
قومی ٹیم کے اس اہم ہوم سیزن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مضبوط سپورٹ سٹاف اور آفیشل مینجمنٹ کا بھی تقرر کیا ہے، جس کے تحت مائیک ہیسن ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے علاوہ شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ اور منصور امجد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر کے طور پر کام کریں گے۔ میڈیا مینجمنٹ کے فرائض کے لیے راولپنڈی کے میچز کے دوران شفقت شبیر اور لاہور کے میچز کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے، جبکہ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر کے طور پر سکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے۔
