ملتان ،کرک اگین رپورٹ
اعتماد یا پیچیدہ معاملات ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا لازمی ٹریننگ سیشن منسوخ ،افواہیں گرم،حقائق۔
حد سے زیادہ اعتماد۔رات گئے پاکستان کرکٹ میں نئے پیچیدہ معاملات ۔ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل کی لازمی پریکٹس کی روایت اور کپتان کی پریس کانفرنس سے انحراف ۔وجہ کیا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کاجمعہ کو شیڈول پہلے سے پریکٹس اور کپتان کی پریس کانفرنس کی منسوخی کی خبر پاکستان کرکٹ بورڈ نے رات گئے 10 بجے دی، جب جمعہ کی تاریخ شروع ہونے میں دو گھنٹے باقی تھے۔ ایک افواہوں کا سلسلہ ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا کہ رات 10 بجے تک ایسی کون سی فلم چلتی رہی۔ پی سی بی کے میڈیا کو یہ اناؤنس کرنا پڑا کہ کل پاکستان ٹیسٹ ٹیم آرام کرے گی اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید پریس کانفرنس کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کل آرام کرے گی۔
پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کل دوپہر 12.15 بجے پری ٹیسٹ میچ پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔