عمران عثمانی ۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،9 ویں ٹی 20 سیریز،26 واں میچ،برسبین میں پہلا،بابر اعظم کے پاس بڑا موقع،تمام ریکارڈزپاکستان اور آسٹریلیا کی 9 ویں باہمی ٹی 20 سیریز 14 نومبر 2024 سے شروع ہوگی،پہلا میچ 14 نومبر کی دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے برسبین میں ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کی کہانی 2009 سے شروع ہوئی اور اب تک دونوں ممالک 8 مرتبہ باہمی ٹی 20 سیریز کھیل چکے ہیں .ان میں ایک میچ کی سیریز بھی رہی. 2 میچ کی بھی رہی اور تین میچ کی بھی رہی ہے۔ پاکستان کو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس نے ایک سیریز میں اسٹریلیا کو تین صفر سے کلین سویپ کیا ہوا ہے۔
، لیکن آسٹریلیا کو بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو کوئی میچ جیتنے نہیں دیا تھا ۔دو صفر سے سیریز جیتی تھی، لیکن ایک میچ وہاں بارش کی نظر ہوا تھا تو ہم یہاں جائزہ لیتے ہیں تفصیل سے کہ کس سال میں کیا کچھ ہوتا رہا۔ ویسے اب تک کی اٹھ سریزوں میں مقابلہ چار چار سے برابر ہے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ،پہلا ٹی 20 میچ کل،وقت اور دیگر تفصیلات
پاکستان اور آسٹریلیا کی درمیان اب تک کھیلی گئی باہمی ٹی 20 سیریز کا جائزہ لیا جائے تو دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں اکلوتے میچ کی پہلی سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ یہ واحد میچ کی سیریز پاکستان نے ایک صفر سے جیت لی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے 10۔2009 کے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں بھی ایک ٹی 20 میچ تھا۔ وہ آسٹریلیا نے جیت لیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی ایک باہمی ٹی 20 سیریز انگلینڈ میں ہوئی۔ یہ 2010 کی بات ہے ۔دو میچز کی سیریز پاکستان دو صفر سے جیت گیا۔ اگلی سیریز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 2012 میں کھیلی گئی۔ پہلی بار یہ تین میچز کی ٹی 20 سیریز تھی جو پاکستان نے دو ایک سے اپنے نام کی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی اگلی سیریز پھر ایک میچ کی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں 2014 ۔15 کے سیزن میں یہ اکلوتا میچ آسٹریلیا نے جیتا ۔اس طرح سیریز کی ٹرافی اس کے نام رہی ۔پھر 2018 ۔19 کے کرکٹ سیزن میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹی 20 سیریز جو کھیلی گئی اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلی بار کلین سویپ کیا۔تین صفر سے سیریز اپنے نام کی۔ اس کے اگلے سال 2019۔ 20 کے سیزن میں آسٹریلیا میں تین میچز کی سیریز کھیلی گئی۔ آسٹریلیا دو صفر سے جیتا۔ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان آخری بار پاکستان کے دورے میں 2022 میں آسٹریلیا نے واحد میچ کی سریز کھیلی اور اس نے وہ اپنے نام کی ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 25 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان کو معمولی سبقت حاصل ہے۔آسٹریلیا نے 11 میچز جیتے ہیں۔ پاکستان نے 12 میچز میں فتح حاصل کی ہے ۔ایک میچ بے نتیجہ رہا اور ایک میچ ٹائی ہوا،اب یہ جو ٹائی میچ تھا،اس میں بھی پاکستان سپر اوور میں جیتا تھا۔یوں پاکستان نے 13 میچز جیتے ہیں۔آسٹریلیا نے 11 میں فتح نام کی۔ایک میچ بے نتیجہ تھا۔
دونوں ممالک آخری بار 5 اپریل 2022 کولاہور میں کھیلے۔پاکستان 3 وکٹ سے ہارگیا۔پاکستان اور زمبابوے کے ساتھ آسٹریلیا 3 ملک کپ کھیلا تھا،اس میں بھی پاکستان کامیاب ہوا۔ورلڈ ٹی 20 میں بھی دونوں کئی بار ملے ہیں۔برسبین میں دونوں ممالک تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹی 20 انترنیشنل میچ14 نومبر 2024 کو کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کا ہائی اسکور 197 اور پاکستان کا 194 ہے۔ڈیوڈ وارنر 16 میچز میں 397 رنزکے ساتھ باہمی مقابلوں کے ٹاپ اسکور ہیں لیکن ریٹائر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم کا ریکارڈ مثالی ہے۔8 میچز کی 8 اننگز میں5 ففٹیز کی مدد سے 64 کی اوسچط کے ساتھ 383 رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،اس سیریز میں کراس کرجائیں گے۔فخرزمان 3 ملکی کپ میں170 رنز اور بابر اعظم باہمی سیریز میں 163 رنزکے ساتھ باہمی سیریز کے ٹاپ اسکورر ہیں۔آسٹریلیا کے ایرون فنچ کے 131 ہیں۔سعید اجمل 11 میچز میں 19 وکٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔مچل سٹارک 9 میچزمیں 15 وکٹ کے ساتھ لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹاپ کے 3 نمبرز سعید اجمل 19،محمد عامر 17 اور عمرگل 16 پاکستان کے پاس ہیں۔جیمز فالکنر27 رنزکے عوض 5 اور عمرگل 8 رنزکے عوض 4 وکٹ کے ساتھ بہترین انفرادی بائولر ہیں۔عمر اکمل کی 94 رنزکی اننگ بڑی انفرادی اننگ ہے۔