کرائسٹ چرچ،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا پہلا میچ جمعہ 7 اکتوبر کی صبح شروع ہوگا۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل یہ اہم پریکٹس ہوگی۔اس سے ایونٹ میں شریک نیوزی لینڈ سمیت تینوں ٹیموں کو اپنے ہتھیار جانچنے کا موقع ملے گا۔
سوال یہ ہے کہ انگلینڈ سے ہوم گرائونڈ میں ٹی 20 سیریز کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالت کیسی ہوگی،کیا کھلاڑی لاہور کے7 ویں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کی توڑ پھوڑ سے باہر نکل سکے ہیں یا نہیں،اس کا اندازا جمعہ کی صبح ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش اب تک 15 ٹی 20 میچزکھیل چکے ہیں۔پاکستان کو 2 میں شکست ہوئی ہے ۔13 میں کامیابی ملی ہے۔کیوی سرزمین پر بنگلہ دیش کی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے اب تک کے تمام 7 میچزہاری ہے۔اس طرح پاکستان اور بنگلہ دیش کیویز کے دیس میں ایسا پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے،جس میں میزبان ملک شامل نہیں ہوگا۔
پاکستانی فینز جمعرات کو ویمنز ایشیا کپ 2022 کے میچ میں تھائی لینڈ سے شکست کو مان ہی نہ سکتے تھے لیکن یہ شکست ہوگئی ہے۔جمعرات کو تھائی لینڈ نے 4 وکٹ سے ہرادیا،اس کا تصور بھی نہ تھا۔ایسے ہی تیسرے ملک میں بابر اعظم الیون کے بارے میں کوئی نہیں سوچے گا کہ اسے بنگلہ دیش سے مار پڑے گی۔
کرائسٹ چرچ کی پچ میں اچھا ل ہوگا۔بیٹرر کے لئے رنزبنانے کے مواقع بھی ہونگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ جمعہ کو 7 اکتونر کو موسم صاف رہے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس صبح ساڑھے 6 بجے ہوگا۔میچ صبح 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ممکنہ ٹیمیں پہلے میچ کے لئے کیا ہوسکتی ہیں،اس کا فیصلہ تو ابھی سامنے نہیں آیا لیکن ممکنہ پلیئرز کے نام یہاں دیئے جارہے ہیں۔
جمعہ 7 اکتوبر سے شیڈول یہ ایونٹ تیز ترین فارمیٹ کے ساتھ تیز رفتار سے 14 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،حیدر علی، محمد نواز، خوشدل شاہ، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، شان مسعود، افتخار احمد ۔
بنگلہ دیش ،مہدی حسن میراز، صابر رحمان، لٹن داس، شکیب الحسن (کپتان)، یاسر علی، مصدق حسین، نورالحسن (وکٹ کیپر)، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تسکین احمد، عبادت حسین۔