کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ بھارت،ٹی 20 میچز وریکارڈز،ایک ہی بات میں غلبہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے بڑے میچ کا وقت آگیا ہے۔خیال ہے کہ میچ زوردار ہوگا،،اس لئے کہ ماضی کے برعکس پاکستان کو سری لنکا میں ہوم جیسی کنڈیشنز کا احساس اس لئے ہوگا کہ وہ مسلسل ایک ہی وینیو میں میچ کھیل رہا ہے اور بھارت کو تازہ ترین انداز میں اپنے ملک سے کولمبو آنا پڑا ہے۔یہ بات تو ٹھیک ہے کہ دونوں ٹیموں کی ہسٹری جو کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی ہے،اس میں بھارت کو نمایاں سبقت حاصل ہے لیکن میچ کا دن،کنڈیشز،کمبی نیشن سمیت ہوا اور فضا بھی اہم ہوتے ہیں۔بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن خیال ہے کہ میچ کسی نہ کسی انداز میں ہوگا۔
پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی پرفارمنس مایوس کن ہے۔16 میچز میں سے صرف 3 جیتے ہیں اور 13 میچز ہارے ہیں،ان میں وہ میچ بھی شامل ہے جو ٹائی ہوا تھا لیکن پھر وکٹ بال پر پاکستان ہارا تھا۔یہ اوور آل پرفارمنس ہے۔
یہ 4 ستمبر 2022 کی بات ہے جب پاکستان آخری بار بھارت سے جیتا تھا۔اس کے بعد سے اب تک5 مسلسل میچز ہار چکا ہے۔ ان میں میلبرن،امریکا میں 2 ٹی 20 میچز اور دبئی میں 3 ایشیا کپ میچز شامل ہیں۔
ہائی وولٹیج ٹی 20 ورلڈکپ مقابلہ،پاکستان بھارت میچ میں بارش کتنی رکاوٹ،تازہ ترین اپ ڈیٹ بہتر یاپھر
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں دونوں ممالک کے درمیان جو8 میچز کھیلےگئے ہیں،ان میں پاکستان صرف ایک ہی میچ جیت سکا،7 میں شکست ہوئی ہے۔اکلوتی جیت 2021 ٹی 20 ورلڈکپ میں ہوئی ،جب دبئی میں پاکستان نے 10 وکٹ کی مشہور جیت درج کی تھی۔
ہسٹری میں خسارہ ہے لیکن ایک بات میں غلبہ ہوگا۔وینیو،پچ اور کنڈیشنز پاکستانی کھلاڑی زیادہ بہتر انداز میں جان سکیں گے۔عثمان طارق سپنر بھارتی اعصاب پر سوار ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر میچ کے اوورز موسم کی وجہ سے کٹ گئے اور ٹاس نے ساتھ دیا ہوا ہو تو پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔
