| | | | |

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا ٹی 20 آج،پہلے کس کی بیٹنگ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا ٹی 20 آج،پہلے کس کی بیٹنگ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔کیوی ٹیم پاکستان میں پہلی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔دونوں ملک پہلی بار 5 میچزکی بڑی سیریز کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان اور محمد رضوان کی بطور وکٹ کیپر واپسی ہوئی ہے۔افغانستان کے خلاف حالیہ سیریز سے ان سمیت شاہین آفریدی بھی باہر تھے۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی

لاہور میں موسم گرم ہے۔دوسرا دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے۔ایسے میں لاہور میں میچ بھی رات 9 بجے شروع ہوگا۔افغانستان کے خلاف ڈیبیو پلیئرزمیں سے زیادہ تر پلیئرز کھیلیں گے۔پی سی بی حتمی 11 پلیئرز کا اشارہ کرچکا ہے۔

کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔موسم خاصا گرم ہے۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے،اس کے لئے بابر اعظم فیصلہ میں شاید پہل کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *