عمران عثمانی۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ماضی کے 3 میچز،ہوش ربا نتائج،تاریخ تعاقب میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ 1998 سے 2017 تک کی ہے۔8 ایونٹس ہیں لیکن پاکستان اور نیوزی لینڈ 2000 سے 2009 کے درمیان اس ایونٹ میں آمنے سامنے ہوئے ہیں۔3 بار مدمقابل ہوئے ہیں اور اس بار چونکہ ایک ہی گروپ میں ہیں اور پاکستان کا پہلا میچ ہی نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہونا ہے۔چیمپئنز ٹرافی تاریخ کے حساب سے دیکھا جائے تو دونوں ٹیموں کا آپس کا ریکارڈ دیکھنا بنتا ہے۔
مجموعی طور پر نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں 24 میچز کھیلے۔12 جیتے۔10 ہارے اور 2 میچز بے نتیجہ تھے۔پاکستان نے 23 میچز کھیلے ہیں۔11 جیتے اور 12 ہارے ہیںایک میچ ٹائی ہوا ہے۔
پاکستان 2017 کا چیمپئن ہے اور اس وقت چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے لیکن نیوزی لینڈ 2000 ایونٹ کا چیمپئن ہے۔دونوں ایک بار چیمپئنز ٹرافی جیتے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ دلچسپ ،ناقابل یقین اور پاکستان کیلئے تلخ ہے۔دونوں کا 3 بار آمنا سامنا ہوا۔تینوں بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے اور پاکستان کبھی بھی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کو ہرانہیں سکا ہے۔
جوہانسبرگ میں 3 اکتوبر 2009 کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم 9 وکٹ پر 233 رنزبناسکی،بلیک کیپس نے ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹ پر مکمل کیا۔پاکستانیوں کیلئے یہ خلاف توقع اور اپ سیٹ شکست تھی۔یونس خان کپتان تھے۔عمر اکمل کی ففٹی تھی۔پاکستان عمر گل،محمد عامر،شاہف آفریدی اور شعیب ملک کے ہوتے ہارا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ،وریکارڈز،سب سے زیادہ میچز کون سا ملک ہارا،جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
اس سے قبل 2006 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان گروپ بی میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تھا،آخری نمبرپر رہا۔25 اکتوبر کو موہالی میں گروپ میچ میں کیویز نے پاکستان کو 51 رنز سے ہرادیا۔بلیک کیپس نے 7 وکٹ پر 274 رنزبنائے۔کپتان سٹیفن فلیمنگ نے 80 اور سکاٹ سٹیئرز نے 86 رنزبنائے۔نوید الحسن،عمر گل،افتخار انجم وغیرہ کے ہوتے بائولنگ ناکام ہوئی۔یونس خان کی کپتانی میں یوسف اور شعیب ملک کی ففٹیز کام نہ آئیں 46.3 اوورز میں 223 پر ٹیم باہر تھی۔
اور دونوں ممالک پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2000 میں آمنے سامنے ہوئے اور اتفاق سے یہ سیمی فائنل تھا۔11 اکتوبر کو نیروبی میں کیویز نے پاکستان کو4 وکٹ سے ہرادیا ۔معین خان کی کپتانی میں پاکستان 252 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔4 بالیں باقی تھی۔سعید انور نے سنچری 104 رنزبنائے۔کیویز نے ایک اوور قبل ہدف مکمل کیا۔وسیم اکرم 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ناکام تھے۔
یوں پاکستان اور نیوزی لینڈ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تاریخ میں 3 بار ملے۔2 بار سیمی فائنل اور ایک بار گروپ سٹیج پر۔تینوں بار نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔پاکستان ناکام ہوا۔
چیمپئنز ٹرافی،ٹاپ فائیو بیٹرز،بائولرز،ونرز،فائنل اور ایونٹ کے ہیرو،چیمپئنز کپتان
ایک اتفاق اور بھی ہوا۔تینوں بار ٹاس پاکستان نے جیتا،پہلے بھی بیٹنگ کرلی اور بعد میں بھی لیکن وہ نتیجہ بدلنے سے قاصر تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہسٹری میں 16 برس بعدپہلی بار اور 27 برس کی تاریخ میں چوتھی بار دونوں ممالک چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں 19 فروری کو کراچی میں آمنے سامنے ہونگے۔