| | | | | |

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ون ڈے ہسٹری،گرین کیپس 12 برس سے مسلسل فلاپ،مکمل ریکارڈ

کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ون ڈے ہسٹری،گرین کیپس 12 برس سے مسلسل فلاپ،مکمل ریکارڈ

ون ڈے سیریز،پاکستان بلیک کیپس کے خلاف 20 برس سے ہوم سیریز میں کیسے ناکام۔یہ ستمبر 2021 کی بات ہے جب نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ چکی تھی اور تاریخی ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہونا تھا،اس میچ کی  صبح راولپنڈی میں ایک ڈرامہ ہوا اور کیوی ٹیم سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگ گئی۔بعد میں  ثابت ہوا کہ یہ ایک سیاسی مداخلت تھی۔آج پاکستان اس کے بعد دوسری سیریس کھیلنے والا ہے،اس سے قبل کی سیریز سال کے شروع میں کھیلی گئی جو کیویز جیت گئے تھے۔

بابر اعظم کی کپتانی پر تلوار لٹکانے والے بھی واہ واہ پر مجبور

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اب تک کے ایک روزہ میچز کی تاریخ دیکھی جائے تو گرین کیپس کو بلیک کیپس پر بر تری ہے۔110ن ڈے میچزمیں سے پاکستان56اور نیوزی لینڈ50مں فتحیاب ہوا۔ایک میچ ٹائی ہوا۔3 کا کوئی نتیجہ بھی نہیں نکلا۔کیوی ٹیم کا پاکستان میں ایک روزہ ریکارڈ پہلے ہی خراب ہے۔اب تک اس نے23ون ڈے میچزپاکستان کے خلاف کھیلے ہیں۔صرف 5 میں اسے فتح ملی جب کہ 18میں ناکامی اس کا مقدر بنی ہے۔ایک اور دلچسپ بات بھی ہے۔پاکستانی سر زمین پر کیویز کی 5 کامیابیاں پاکستان کے خلاف ہیں۔ ایک فتح یو اے ای کے خلاف ورلڈ کپ میں تھی۔ایک ناکامی جنوبی افریقا کے خلاف ہوئی۔اس حساب سے یہاں 25میچز ہوئے۔19اکامیاں،5 کامیابی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا اپنی سرزمین پرریکارڈ

نیوزی لینڈ پاکستان کو پاکستان میں16 اکتوبر 1976 کو ہراچکا ہے۔یہ پاکستانی سر زمین پر دونوں ممالک کا پہلا میچ تھا جو سیالکوٹ میں کھیلا گیا۔اگلی کامیابی اس نے 2 دسمبر 1984 کو اسی سیالکوٹ میں اپنے نام کی۔پھر پاکستان کے خلاف 8دسمبر 1996 کو کراچی میں جیتا تھا۔ کیویز نے ون ڈے میچ راولپنڈی میں 7 دسمبر 2003 کو کھیلا تھاگزشتہ سال کے آخر میں کیوی ٹیم آئی،سال کے شروع میں 3 ون ڈے میچز کھیلے،۔سیریز 1-2 سے جیت گئے۔صرف 5میچز جیتے ہیں جب کہ 18 میں اسے ناکامی ہوئی ہے۔

دونوں ممالک کی پاکستان کی سیریز

دونوں ممالک کے مابین پاکستان میں جو 7 سیریز ہوئی ہیں۔ان میں پاکستان نے 5 جیتی ہیں۔کیویز 1976 میں ایک میچ جیت کر سیریز لے گئے تھے۔اس کے بعد سال کے شروع کی سیریز بھی لے گئے۔اس حساب سے بابرالیون کیلئے  ریکارڈ قائم رکھنا بھی نہایت ہی ضروری ہے۔کیویز ویسے بھی کمزور ہیں۔اکثر نئے کھلاڑی ہیں۔گرین کیپس کو بلیک کیپس کے خلاف ویسے بھی ایک ریکارڈ بنانے کا موقع ملے گا۔

پاکستان اپنی ہوم سیریز میں 20 برس سے کیسے ناکام

ایک اور دلچسپ بات بھی ہے ۔2003کے بعد کیویز نے پاکستان کے خلاف کبھی باہمی سیریز یہاں نہیں کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو مرکز بنالیا۔ویسے وہاں ان کا ریکارڈ کچھ بہتر ہے۔اس سے قبل اور اس کے بعد کے تمام 20 میچز میں سے کیویز نے پاکستان کے خلاف 6 جیتے ہیں۔14میں مار کھائی ہے۔نیوزی لینڈ نے ایک اعزاز رکھا ہے کہ اس نے پاکستان کو وہاں باہمی سیریز پر ہاتھ صاف کرنے نہیں دیا۔2009 اور 2014 کی دونوں سیریز میں بلیک کیپس فارح رہے۔2018کی آخری سیریز ڈرا رہی۔کہنے کو یہ پاکستان کی ہوم سیریز تھیں،۔ایک اعتبار سے پاکستان 20 برس بعد اپنی ہوم سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف جیتے گا،اگر جیتا تو۔

اوپر سے کیویز نے آخری سیریز جو کہ سال کے شروع میں تھی ،وہ بھی جیت لی تھی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ایک روزہ کرکٹ سیریزکی تاریخ،ہسٹری،ریکارڈ اور نتائج

پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے میچ 1972/73 نیوزی لینڈ 1-0 (1)

پاکستان میں نیوزی لینڈ،ون ڈے میچ 1976/77 نیوزی لینڈ 1-0 (1)

نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 1984/85 پاکستان 3-1 (4)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 1984/85 نیوزی لینڈ 3-0 (4)

پاکستان نیوزی لینڈ میں) 1988/89 نیوزی لینڈ 1-0 (1)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 1988/89 نیوزی لینڈ 3-1 (4)

نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 1990/91 پاکستان 3-0 (3)

پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 1992/93 نیوزی لینڈ 2-1 (3)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 1993/94 پاکستان 3-1 (5)

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 1995/96 2-2 سے ڈرا (4)

نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 1996/97 پاکستان 2-1 (3)

پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 2000/01 نیوزی لینڈ 3-2 (5)

نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 2002 پاکستان 3-0 (3)

نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 2003/04 پاکستان 5-0 (5)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 2003/04 نیوزی لینڈ 4-1 (5)

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز (متحدہ عرب امارات میں) 2009/10 نیوزی لینڈ 2-1 (3)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 2010/11 پاکستان 3-2 (6)

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز (متحدہ عرب امارات میں) 2014/15 نیوزی لینڈ 3-2 (5)
پاکستان نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 2014/15 نیوزی لینڈ 2-0 (2)

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 2015/16 میں نیوزی لینڈ 2-0 (3)

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز 2017/18 میں نیوزی لینڈ 5-0 (5)

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز (متحدہ عرب امارات میں) 2018/19 1-1 (3) سے ڈرا

پاکستان ون ڈے سیریز 2021 میں نیوزی لینڈ -منسوخ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ پاکستان میں ون ڈے سیریز 2022/23 نیوزی لینڈ 2-1 (3)

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،2023 ون ڈے سیریز شیڈول

27 اپریل – پہلا ون ڈے، راولپنڈی
29 اپریل – دوسرا ون ڈے، راولپنڈی
3 مئی – تیسرا ون ڈے، کراچی
5 مئی – چوتھا ون ڈے، کراچی
7 مئی – 5 واں ون ڈے، کراچی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *