ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل،مقام تبدیل،ٹائم وہی،نتیجہ کیا ہونے والا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایکشن یہاں ڈنیڈن میں ہے۔خوف کرائسٹ چرچ ناکامی کا باقی ہے۔
سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 19-23 سے مجموعی باہمی میچز میں آگے تھا۔اب معاملہ 20-23 تک پہنچ گیا،یہ 5 میچزکی سیریز ہے۔خسارہ 23-24 سے ممکن ہے۔پاکستان کی یہ ٹیم صبح نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کس انداز میں کھیلے گی۔کرکٹ فینز بیک پر موجود ہیں یا نہیں۔
نیوزی لینڈ کے صف اول کے پلیئرز آئی پی ایل کمٹمنٹ میں ہیں،بلیک کیپس کو پھر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔پاکستان کی یہ ٹیم کیا کرسکے گی۔دوسرا ،میچ صورتحال مزید کلیئر کردے گا۔ڈونیڈن میں یونیورسٹی اوول نے اب تک مردوں کے تین ٹی 20 کی میزبانی کی ہے۔ آخری میچ جنوری 2024 میں کھیلا گیا تھا جب فن ایلن کے 137 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 224 رنز بنائے اور اس نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔
یہ ایسا مقام ہے کہ یہاں اگر پاکستان پہلے کھیلا اور 200 اسکور بھی کرلئے تو جیت کی امید کم ہوگی،بیٹنگ پچ،چھوٹی بائونڈری کے ساتھ اس میدان میں یہ ہدف معمول کی بات ہوگی۔بارش کی پیشگوئی موجود ہے۔میچ متاثر ہوسکتا ہے۔
پاکستانی ٹیم چونکہ نئے سیٹ اپ اور نئے چہروں اور نئے ڈیبیوز کے ساتھ ہے،خیال ہے کہ ایسے لوگوں کو دوسرے میچ میں بھی موقع ملے گا۔نیوزی لینڈ ٹیم میں تبدیلی کا امکان کم ہے۔
میچ 18 مارچ بروز منگل کی صبح سوا6 بجے شروع ہوگا۔