بلاوایو،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ زمبابوے،دوسرا ون ڈے آج،مزید 2 ڈیبیوزکا اعلان،پہلی بار سیریزہارنے کا امکان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔یوں یہ میچ ہی نہیں بلکہ پوری سیریز اہم اور دلچسپ ہوگئی ہے۔پاکستان ہارتا ہے تو سیریز ہارے گا،بریکنگ نیوز ہوگی،جیتتا ہے تو سیریز برابر ہوگی اور بات فائنل ون ڈے پر چلی جائے گی۔موسم،پلیئنگ الیون اور ٹیموں کے ریکارڈز دیکھتے ہیں۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی وجہ سے ڈی ایل ایس پر فیصلہ کن ہوا تھا،جہاں پاکستان 80 رنز سے ہاراتھا۔یہ واضح شکست تھی۔اس لئے کہ 205 رنزکے جواب میں 21 اوورز میں گرین کیپس 60 رنزپر 6 وکٹ گنواچکے تھے۔یہ واضح شکست تھی۔،بارش سے قبل ہی ہوچکی تھی۔
پاکستانی ٹیم جس نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 3 ڈیبیوز کروائے تھے۔شکست لے بعد مزید 2 ڈیبیوز کی جانب جارہا ہے۔پی سی بی نے ایک رات قبل ہی پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ابرار احمد اور طیب طاہر ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی ، عامر جمال ، حارث روف،فیصل اکرم ، ابرار احمد صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام آج ایکشن میں ہونگے۔زمبابوے کی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ریکارڈز بک دیکھی جائے تو پاکستان اور زمبابوے میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔اب تک کھیلے گئے63 ون ڈے انٹرنیشنل میچزمیں سے پاکستان نے54 میں فتح اپنے نام کی ہے اور زمبابوے صرف 5 میچز جیت سکا ہے۔ایک میچ ٹائی ہوا،ایک میچ ٹائی ہوا لیکن وہ پاکستان ہارا۔2 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔پاکستان 2015 کے بعد پہلی بار 2024 میں زمبابوے سے ون ڈے میچ ہارا ہے۔
زمبابوے کے خلاف پاکستان پہلا ون ڈے ہار گیا ؟،بارش کے بعد کی اپ ڈیٹ
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 1992 سے اب تک 14 سیریز ہوچکی ہیں۔پاکستان کبھی نہیں ہارا۔ایک سیریز 1-1 سے برابر رہی۔13 سیریز پاکستان نے اپنے نام کی ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان پہلی بار سیریز ہار تو نہیں جائے گا۔جواب کیلئے دیکھنا ہو گاکہ اس ٹیم پر آپ کتنا اعتماد کرسکتے ہیں۔2013 کے دورہ زمبابوے میں بھی پاکستان پہلا ون ڈے ہاراتھا لیکن پھر اگلے 2 میچزجیت کر سیریز جیت گیا تھا۔2015 کے دورے میں دوسر اون ڈے ہارا تھا لیکن پہلا اور تیسرا جیتا تھا۔1995 کے دورے میں پہلا ون ڈے ٹائی ہوا،دوسرا جیتا تھا لیکن تیسرا ہارا تھا،تو زمبباوے کو بار بار چانسز ملے ہیں کہ وہ باہمی سیریز کا فائنل کھیلا لیکن کامیاب نہیں ہوسکا،اس بار اس کی قسمت تگڑی لگتی ہے۔