کرک اگین رپورٹ
پاکستان پہلے عزیز تھا نہ اب،کہانی بنانی کوئی ان سے جانے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم کیلئے پہلے پاکستان تھا یا اب پہلے پاکستان ہے۔سوال یوں ہے کہ مخالف جیسے حالات میں ہربار پاکستان کے نام کی آڑکیوں لی جاتی ہے۔پہلے کپتانی سے برطرف کیا گیا تو اس میں بابر کا کیاکمال تھا کہ پاکستان کا نام لے رہے ہیں،اگر اتنا ہی یہ سچ تھا تو ٹیسٹ کپتانی پاس رکھتے جیساکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کہہ رہا تھا لیکن نہیں مانے اور تمام فارمیٹس سے یکدم کپتانی چھوڑدی۔
اب جب شاہین آفریدی کو ہٹاکر کپتان بنایا گیا تو ٹیسٹ کپتانی تو پھر بھی نہیں ملی تو اب سابقہ تنخواہ پر کام کرنا کیسے گوارا کیا۔سچ یہ ہے کہ نہ پہلے پاکستان،پاکستان تھا نہ اب پاکستان ،پاکستان ہے،سچ یہ ہے کہ اپنا مفاد اور مقام مقدم ہے۔
اوپر سے ان کے والد ہر دوسرے روزلیکچر دیتے ہیں کہ عماد کے ساتھ یہ کرنا اور عامر کیلئے یہ کارنر پیدا کرنا،یہ نصائح گزشتہ دور میں کہاں تھے۔
اب نیا حاشیہ آیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں
بابر اعظم کے والد نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ تحریر پوسٹ کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا اب پھربنایا۔بابر اعظم نے ایک لفظ بھی نہ بولا نہ کوئی شکایت کی۔ ہاں جب اس نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا کہ اب اللہ کے سپرد اور اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی لی۔ عاجز بندوں کے فرمانبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی ۔خیر انکے سمجھ آنے یا نہ آنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔دعا ہے اللہ پاک راضی رھیں پاکستان زندہ باد۔
مصباح الحق نے پی سی بی،شاہد آفریدی نے شاہین پر بم چلادیا
اب اس سٹوری میں عظمت کے نئے باب رقم ہیں تو ساتھ میں تنقید نگاروں پر نشتر بھی چلادیئے ہیں۔اس سوال کاکوئی جواب نہیں ہے کہ شاہین کے ساتھ جو ہوا،وہ کیا تھا،ان کے نام سے پی سی بی کا جعلی پیغام کیا تھا۔پھر یہ نتیجہ بھی نکلتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگر وقت کے کپتان کا جعلی پیغام جاری کرسکتا ہے تو موجودہ کپتان کے بیانات کی اصلیت کو ہم کیسے پرکھیں۔
شاہین کی برطرفی دراصل سزا،پی سی بی الزام سے آزاد نہیں،راشد لطیف اور قلندرزکے الگ انکشافات ساتھ
ادھر کاکول سے نئی نئی ویڈیوز نکالی جارہی ہیں کہ بابر اعظم عماد وسیم کے ساتھ ٹیبل پر ہیں تو کہیں محمد عامر ہیں۔ایسے ظاہری تصورات سے سیاسی کھچڑی تو بن جایاکرتی ہے لیکن یہ حقائق ایک روز اپن ارنگ دکھاتے ہیں۔کرک اگین اپنی پہلے روز سے لے کر گزشتہ رات تک کی سٹوری کی تصدیق کرتاہے کہ پی سی بی کے طرز عمل سے کھلاڑیوں کے حالات خراب ہیں اور حقائق وہ نہیں جو فوٹیج میں دکھائے جاتے ہیں۔