سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے جنوبی افریقا کا شکار کرلیا۔سڈنی میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے سپر 12 کے گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں گرین کیپس نے پروٹیز کو 33 رنز سے شکست دی،میچ ایک روز قبل کی طرح تھا۔قریب اتنا ہی اسکور تھا،بارش بھی قریب اسی وقت آئی،پھر میچ شروع ہوا تو پروٹیز کے حالات بھی بنگلہ دیش جیسے تھے۔اس کے ساتھ ہی 2 باتیں ہوئی ہیں،پہلی یہ کہ پاکستان کے لئے سیمی فائنل کی امید باقی ہے اور اسی طرح کرک اگین کا تجزیہ تین شعبوں میں درست رہا،ٹاس کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ بابر اعظم جیتے،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے جو ٹول بنایا،کرکا گین نے 180 سے 192 کے درمیان لکھا تھا،درست رہا،آخری بات پاکستان کی جیت کی پیش گوئی تھی،وہ بھی حرف آخر بن گئی۔ان تینوں باتوں کا ثبوت نیچے موجود لنک پر ہے،کلک کریں۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،حیران کن ریکارڈ پاکستان کی فتح بتارہا
جنوبی افریقا کو 14 اوورز کھیلنے کو مل گئے ہیں۔یوں جیت کے لئے اسے 142 رنز کا ہدف ملا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں بارش آگئی۔سڈنی میں کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کرتے پائے گئے،جس وقت بارش ہوئی اس وقت جنوبی افریقا نے 9 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹ پر 69 اسکور بنائے تھے۔ڈک ورتھ پر پاکستان 15 اسکور آگے تھا۔
پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز کھیل میں 9 وکٹ پر 185 اسکور بنائے،محمد رضوان اور بابر اعظم پھر ناکام گئے،کپتان 6 اور وکٹ کیپر 4 کرسکے۔شان مسعود بھی 2 کے مہمان بنے۔محمد حارث صرف 11 بالز پر تیز ترین 28 اسکور کرگئے۔یوں پاکستان کو فائدہ ضرور ہوا لین دوسری جانب 43 پر 4 آئوٹ تھے۔محمد نواز اور افتخار نے اسکور 95 تک پہنچادیا۔یہاں محمد نواز 22 بالز پر 28 کرکے گئے۔
اصل کام شاداب خان نے کیا،انہوں نے 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔صرف 22 بالز پر 52 کرکے پاکستان کو آگے لے گئے۔افتخار احمد نے بھی مڈل میں ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 35 بالز پر51 کی اننگ کھیل گئے۔پاکستان نے20 اوورز میں 9 وکٹ پر 185 اسکور کئے۔آخری 7 اوورز میں 90 اسکر کئے گئے۔جنوبی افریقا کی جانب سےاینرچ نورتج نے 41 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت گیا،کرک اگین پیش گوئی سچ
جواب میں پروٹیز کا آغاز تباہ کن تھا۔کوئنٹن ڈی کاک صفر اور ریلی روسو 7 کرکے پولین لوٹے۔دونوں کو شاہین آفریدی نے نشانہ بنایا۔اننگ کے 8 ویں اوور میں شاداب خان نے پاکستان کو اوپر تلے 2 اہم فتوحات دلوائیں،پہلےپہلے تیمبا باووما 36 کر کے گئے اور ساتھ ہی ایڈن مارکرم 20 کرسکے۔دونوں ہی سیٹ تھے اور دونوں کو شاداب نے آئوٹ کرکے پاکستان کے لئے واپسی کی۔اس کے تھوڑی دیر طعد جب بارش ہوئی تو پروٹیز کا اسکور 9 اوورز میں 4 وکٹ پر 39 تھا۔ڈک ورتھ پر پاکستان آگے تھا۔بارش رکی تو پروٹیز کو 14 اوورز میں جیت کے لئے 142 رنزکا ہددف ملا،اس کا مطلب تھا کہ مزید 30 بالز پر 73ا سکور،یہ قدرے بڑا ہدف تھا۔ہنریک کلاسین کو شہین نے اننگ کے 11 ویں اوور میں شکار کیا تو پروٹیز بیٹرز کا اسکور رکا۔11 اوورز میں 95 اسکور ہوگیا تھا۔18 بالز پر 47 اسکور تھے۔ٹرسٹن سٹوبس ہٹنگ کررہے تھے۔99 کے اسکور پر محمد وسیم نے وین پارنل کو ایل بی کردیا۔نتیجہ میں 12 بالز پر 43 اسکور اور مشکل ہوگئے تھے۔آخری اوور میں 41 رنز ہر گز دور تھت،پروٹیز اننگ 9 وکٹ پر 108 رنزتک محدود ہوئی۔پاکستان 33 رنز سے کامیاب ہوگیا ۔پوائنٹس 4 ہوگئے ہیں۔پاکستان ورلڈ ٹی 20 تاریخ میں جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل شکست رہا،یہ چوتھی جیت بھی ہے۔شاہین نے 14 رنز دے کر 3 اور شاداب نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
پروٹیز کے 5 پوائنٹس ہیں۔اب تمام ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے۔نیدر لینڈز جنوبی افریقا سے ہارے یا بھارت زمبابوے سے ہار جائے یا جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہو اور پاکستان بنگلہ دیش کو ہرادے تو پاکستان نیٹ رن ریٹ پر سیمی فائنل میں جاسکتا ہے۔اس کا فیصلہ اب 6 نومبر کو ہوگا۔