| | | | | | |

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،حیران کن ریکارڈ پاکستان کی فتح بتارہا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا،حیران کن ریکارڈ پاکستان کی فتح بتارہا۔یہ ایک ناقابل یقین بات ہے لیکن یہی سچ ہے۔اس کی تفصیل سے قبل پہلے یہ بات کہ دوسروں کو بہت برا بھلا کہدیا۔جنگ میں شاید سب چلتا ہے،آج کل تو شاید بہت زیادہ،لیکن اس سب کے باوجود اب خود سے بھی کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے،پھر کہیں ایسا نہ ہو کہ کل ایک نہیں ،2 ہمسایہ ممالک سے جواب آجائے۔بھارت سے یہ کہ ہم الزام لگانے والو،پہلے خود کھڑے ہونا تو سیکھ لو۔بنگلہ دیش سے جواب ہو کہ ہم کزور ٹیم سے بڑی توقعات باندھتے ہو،اپنے سے کچھ ہوتا نہیں ۔

بنگلہ دیش کو کیسے ہارا یا ہروایا گیا،ایڈیلیڈ سے سنسنی خیز انکشاف

یہ سارے تبصرےیا اس سے بھی زیادہ سخت،کل سننے کو مل سکتے ہیں،اگر پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست نہ دی۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ 2 میں پاکستان اپنا چوتھا میچ جمعرات 3 نومبر کو کھیل رہا ہے۔یہ میچ بہت قابل توجہ بن جاتا،اگر بدھ کو بھارت بنگلہ دیش سے ہارگیا ہوتا۔اب تو سیدھی سادھی بات ہے کہ جنوبی افریقا جیتا تو سیدھا سیمی فائنل میں اور پاکستان باہر۔پاکستان جیتا تو کیا ہوگا۔سوائے اس کے نہیں کہ اسے مبہم سی امید پر اگلے میچز کا نہ صرف انتظار کرنا ہوگا بلکہ اگلا میچ بہتر انداز میں کھلنا ملے گا۔یہ بات یاد رہے کہ 16 ٹیموں کے اس ایونٹ میں  جنوبی افریقا ہی وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ناقابل شکست ہے۔

اس وقت بھارت 4 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 3 میچزمیں 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش کے 4 اور زمبابوے کے 3 پوائنٹس ہیں۔پاکستان 2 پوائنٹس پر ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،گروپ ون کی ڈرامائی صورتحال ،ترپ کا پتا کس کے پاس

پاکستان اگر جنوبی افریقا سے جیتے اور پھر بنگلہ دیش کو ہرادے تو6 پوائنٹس ہونگے،جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ  نیدرلینڈز سے بھی ہارے تو پاکستان اور بھارت کوالیفائی کرجائیں گے۔دوسری صورت یہ ہے کہ  جنوبی افریقا کا نیدرلینڈز میچ بارش کی نذر ہوجائے۔مگر پاکستان کو بڑے مارجن سے دونوں میچز جیتنے ہونگے۔تیسری صورت یہ ہے کہ پاکستان دونوں میچز جیتے،جنوبی افریقا نیدرلینڈ سے جیتے لیکن بھارت زمبابوے سےہارجائے۔اب ان تمام کنڈیشنز میں پہلی بات یہ ہے کہ پاکستان پروٹیز سے جیتے۔دوسری بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا وبھارت میں سے کسی ایک کی ہارہوجائے۔

پروٹیز کے خلاف پاکستان نے آخری 2 سیریز ہوم اور اوے کی جیتی ہیں۔8 میں سے آخری 6 ٹی ٹوئنٹی میچز اپنے نام کئے۔ورلڈ ٹی 20 میں بھی اچھا ریکارڈ ہے لیکن 10 سال سے یہ دونوں پہلے کبھی ملے نہیں ہیں۔حیران کن ریکارڈ  یہ ہے کہ دونوں ممالک پھر بھی ورلڈ ٹی 20 ہسٹری میں یہ 3 بار ملے،ہر بار پاکستان کامیاب ہوا۔جنوبی افریقا پاکستان کو کبھی ہرانہیں سکا ہے۔

سڈنی میں یہ میچ ہے،اتفاق سے ایک ہے۔جمعرات 3 نومبر کو یہ ہوگا۔دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔بیٹنگ ٹریک ہوگا۔پہلی اننگ میں ایوریج اسکور 180 سے 192 بنتے ہیں۔ٹاس کا سکہ بابر اعظم اور میچ بھی ان کے حق میں جاسکتا ہے لیکن یہ سب آسان نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *