| | | | | | | |

بنگلہ دیش کو کیسے ہارا یا ہروایا گیا،ایڈیلیڈ سے سنسنی خیز انکشاف

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

بھارت سمی فائنل میں چلاگیا۔

بنگلہ دیش کو کیسے ہروایا گیا،ایڈیلیڈ سے سنسنی خیز انکشاف۔ایک طویل عرصہ یہ بحث رہے  گی  کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے بارش زدہ اہم ترین میچ میں کیا ہوا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے گروپ 2 کے اہم ترین معرکہ میں کہاں بے احتیاطی ہوئی،کوئی اسے بد دیانتی کہے گا،کوئی جلد بازی اور کوئی کیا لیکن بات یہ ہے کہ کرکٹ قوانین کی روشنی میں یہ ایسا ہی تھا کہ جیسے اسی ایونٹ کے آغاز میں امپائرز نے  زمبابوے اور جنوبی افریقا کا میچ تیز بارش میں جاری رکھا،زمبابوے کے کھلاڑی بار بار بولتے رہ گئے لیکن میچ نہ روکا گیا،پروٹیز جب فتح سے 2 ہاتھ دور تھے تو زمبابوے کے پیسر پھسل کر پائوں پر چوٹ لگوابیٹھے۔نتیجہ میں میچ ختم کرنا پڑا،اس کے بعد زمبابوے ہیڈ کوچ نے جو کچھ کہا وہ رقم ہوچکا۔

ایڈیلیڈ کی گیلی آئوٹ فیلڈ پر کرکٹ،بنگلہ دیشی کپتان کا احتجاج

آج ایڈیلیڈ میں جس وقت بارش سے کھیل رکا تو بنگلہ دیش 185 رنزکے تعاقب  میں 7 اوورز میں 66 رنز بناچکا تھا اور 17 ااسکور آگے تھا،اب بارش جب رکتی ،یہ مقدر کی بات تھی لیکن اس کے بعد آئوٹ فیلڈ خشک ہونے کا پورا انتظار بنتا ہے لیکن یہاں ایسا ہوتا تو شاید اوورز زیادہ کٹ جاتے اور بھارت کی شکست کے امکانات بڑھ جاتے۔خیر جو ہوا،سو ہوا۔اس پر رد عمل آرہا ہے۔

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے  میچ شروع ہونے پر بحث کی ہے۔

بنگلہ دیش کے لئے 16 اوورز میں 151 اسکور زیادہ ہوگئے تھے۔نتیجہ میں گیلی آئوٹ فیلڈ،بال اور بیٹ کی ٹکرمیں دھماکے دار آواز اور بال کا بھاری ہوکر بائونڈری سے باہر نہ جانا اسباب میں تھا،۔لتن داس 27 بالز پر 60 رنزکر کے رن آئوٹ ہوگئے،وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں۔بنگلہ دیشی اننگ  145  رنز تک محدود رہی۔یوں بھارت نے یہ میچ 5 رنز سےجیت کر سیمی فائنل کی راہ قریب ہموار کرلی،بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کی راہ مزید مشکل بنادی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے اگلے 2 میچز،بھارت بنگلہ دیش سے ہارسکتا؟بارش ہوئی تو

بھارت نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 6  وکٹ پر 184 اسکور کئے تھے۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *