ہیملٹن ،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ بے تکی بیٹنگ نے جیتا ہوا میچ ہاردیا۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ،مسلسل دوسری ٹی 20 کمزور مائنڈ اپروچ شکست کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نے کپتانی،کمبی نیشن،پچ ریڈنگ،ناکام بیٹنگ،خراب بائولنگ،ناقص فیلڈنگ اور ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کی پالیسی سمیت 11 کوتاہیاں بتادی ہیں اور وجوہات کو ہائی لائٹ کیا ہے
اپنے تبصرے میں کرکٹ راجہ کہتے ہیں کہ
میچ جیتنے والا تھا مگر ہارگئے ۔میرے پاس اچھے الفاظ نہیں ہیں۔سب سے پہلے ٹاس،پاکستان دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے ٹی 20 میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بار مکمل۔ آئوٹ کیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اچھی بائولنگ ۔تو پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں،تاکہ بعد میں بائولنگ سے جیتا جاسکے ۔
پاکستان ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور پلیئرز میں لڑائی،تلخ کلامی،تفصیلات آگئیں
دوسری وجہ خراب بائولنگ ۔عامر جمال ٹی 20 کا نہیں ہےاور شاہین سمیت بائولرز نئی بال سے وکٹ نہیں لے رہے،
تیسری وجہ کمزور سپن باؤلنگ ۔اسامہ میر کی واحد آپشن مگر اسے 6 اوورز بعد ہی کیوں لانا ۔مار کھاکر آپ وکٹیں لیں تو کیا فائدہ،میچ میں واپسی ممکن نہیں ہوپاتی۔
چوتھی وجہ کمزور کپتانی۔بائولرز کا بہتر استعمال ہونے کی ضرورت ہے۔
پانچویں وجہ کمزور کمبی نیشن ۔اسپن کی آپشن شاید ایک ہے۔زمان خان کی جگہ بنتی ہے۔پھر جب اعظم اور افتخار کا لائے ہیں تو ان کا کردار بھی ہونا چاہیے ۔عباس آفریدی عقل سے بال کرتے ہیں،باقیوں کے ذہن کام نہیں کرتے۔
چھٹی وجہ پچ ریڈنگ میں ناکامی ہے۔کیویز درست پرکھ رہے ہیں۔
ساتویں وجہ ناقص فیلڈنگ ہے۔اب یہ نہیں چل سکتا کہ ایسی فیلڈ سے میچ جیتے جائیں۔
آٹھویں وجہ ذہنی اپروچ آپ پہلے 10 اوورز اچھا کیوں نہ۔کھیل لیں،آخری اوورز میں بھونتر جاتے ہیں۔
بابر اور فخر کا بلا چلا،پاکستان کے کام نہ آسکا،ایک اور شکست
نویں وجہ سیٹ بیٹرز کا میچ فنشر نہ ںننا،جتنی لمبی اننگز کھیل لیں،میچ ونر نہیں بنتے کوئی فایدہ نہیں۔
دسویں وجہ حریف ٹیم کا کمبی نیشن اور پلان کو نہ سمجھنا۔
آخری اور 11ویں وجہ یہ ہے کہ ٹیم پاکستان تاحال اپنا ایک 11 کھلاڑیوں کا درست پول نہیں سیٹ کرسکی۔لمبی ٹیل بے مہار ہے مگر کام کی نہیں۔