کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی فیلڈرزکا میچ جیتنے سے انکار،4 کیچز ڈراپ،کیویز کی مسلسل چوتھی فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی فیلڈرز کا میچ جیتنے سے انکار یا شاہین آفریدی کو بطور کپتان پہلی انٹر نیشنل فتح کا تحفہ دینے سے گریز۔4 آسان کیچز ڈراپ کرکے نیوزی لینڈ کا کام آسان کردیا۔ایک تو اسکور تھوڑا تھا،جہاں شاہین آفریدی نے جلد 3 وکٹیں لے کر پاکستان کیلئے آسانہ پیداکی تو وہاں پاکستانی فیلڈرز نے پوری اننگ کے دوران متعدد مواقع پر 4 آسان کیچز ڈراپ کردیئے۔وسیم جونیئر اور صاحبزادہ فرحان نے رو ہاتھوں سے گویا کیچ واپس کئے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کی جیت کے ساتھ مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کی ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں بلیک کیپس نے 159 رنزکا ہدف 11بالیں قبل پر پورا کرلیا۔ایک موقع پر فن ایلن سمیت 3 خطرناک کھلاڑی بیس پر پویلین لوٹ چکے تھے۔تینوں کو شاہین آفریدی نے آئوٹ کیا تھا۔ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے چوتھی وکٹ پر شاندار مگر ناقابل شکست 139 رنزکی شراکت بنائی۔دونوں نے ہاف سنچریز کیں۔فلپ70 اور ڈیرل مچل 72 پر ناقابل شکست لوٹے۔شاہین نے 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
میچ کے دوران عمران خان کا پوسٹر،سرکاری ٹی وی بلینک ہوگیا،اعظم خان باہر بیٹھے کیوی فیلڈرسے لڑپڑے
اس سے قبل گرین کیپس ٹاس ہارکر پہلے کھیلے اور بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 158 اسکور کرسکے۔محمد رضوان نے 63 بالز پر 90 اسکور کئے،بابر اعظم 19 اور محمد نواز قیمتی 21 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔میٹ ہنری اور فرگوسن نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان پہلے کھیل کر بھی وہاں اور یہاں،رضوان سنچری نہ کرسکے،کیویز کیلئے 159 رنز