لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
پاکستان کی اگلے11 ماہ میں 11 بڑی کرکٹ مصروفیات،2 سال کا فیوچرٹورپروگرام تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ میں 10 اضافی ٹی 20 میچز،باہمی ہنگامی دورے شیڈول
12 جنوری ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ آکلینڈ۔
14 جنوری۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ہیملٹن۔
17 جنوری ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ ڈنیڈن۔
19 جنوری ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔
21 جنوری۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ کرائسٹ چرچ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ۔ اس دورے کی تفصیلات دورہ قریب آنے کے وقت جاری کی جائیں گی۔
تنائو اور ٹکرائو،اگلے ماہ پاکستان ،افغانستان ون ڈے سیریز
ان دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں دس نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہالینڈ کے خلاف دو آئرلینڈ کے خلاف اور چار انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔
ان 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری مارچ 2024ء میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی میزبانی بھی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کو شیڈول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سے مشاورت کے بعد اپنے فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز جو پہلے فروری 2024ء میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے اب جنوری 2025ء میں کھیلے جائیں گے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ جو جنوری 2025ء میں ہونا تھا اب اپریل 2025ء میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
پاکستان میں 3 ملکی سیریز شیڈول ،بڑے ممالک شامل
پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی سال اپریل اور مئی میں راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی دلچسپ سیریز کھیل چکے ہیں جو دو دو سےبرابر رہی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان اسوقت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25۔2023
دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پاکستانی ویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔
ان میچوں کا شیڈول اس طرح ہے۔
3 دسمبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن۔
5 دسمبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ ڈنیڈن۔
9 دسمبر تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ کوئنز ٹاؤن۔
12 دسمبر ۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن۔
15 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ۔
18 دسمبر ۔ تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ۔ کرائسٹ چرچ۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستانی ویمنز ٹیم کی اس سال تیسری سیریز ہوگی۔اس سے قبل وہ یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے ملک میں سیریز کھیلے گی۔
پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری دو سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2024 میں پاکستان میں جبکہ مئی 2024میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونگی۔
پاکستانی ویمنز ٹیم نے ابھی تک جو تین سیریز کھیل رکھی ہیں ان میں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں خواتین ٹیمیں ابتک نو نو میچوں پر مشتمل تین تین ون ڈے سیریز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں۔
پاکستان مینز ٹیم کا نظرثانی شدہ فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023
اس میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شمار ہونگے)۔
۔جولائی۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا( دو ٹیسٹ )۔4
اگست ۔ پاکستان بمقابلہ افغانستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل)
ستمبر ۔ اے سی سی پچاس اوورز کا ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں۔
اکتوبر نومبر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ۔ بھارت۔
دسمبر جنوری۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ آسٹریلیا ( تین ٹیسٹ
جنوری ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل
اپریل ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورۂ پاکستان ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)
مئی ۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ ہالینڈ ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورۂ آئرلینڈ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورۂ انگلینڈ ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) ۔
جون ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ ۔
پاکستان کا 2024-25 کیلئے شیڈول
اگست 2024گلہ دیش کا دورۂ پاکستان ( دو ٹیسٹ )۔
اکتوبر۔ انگلینڈ کا دورہ پاکستان ( تین ٹیسٹ )
نومبر۔ پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل )
نومبر دسمبر۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ زمبابوے ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔
دسمبر جنوری ۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل )
جنوری ۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ اور تین ون ڈےانٹرنیشنل)
فروری۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورۂ پاکستان ( سہ فریقی ون ڈے سیریز )
فروری مارچ ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں۔
اپریل ۔ پاکستانی ٹیم کا دورۂ نیوزی لینڈ ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ۔
مئی۔ بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)