کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کی مسلسل تیسری فتح،12 برس بعد ون ڈے سیریز آخر جیت لی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مسلسل تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر 5 ایک روزہ میچزکی سیریز اپنے نام کرلی۔گرین کیپس 12 برس برد باہمی ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔
نیشنل بنک ایرینا کراچی سے کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کیوی ٹیم 288 رنزکے تعاقب میں اچھے آغاز کے باوجود بہتر پرفارم نہ کرسکی۔پھر بھی آخر تک فائٹ کی۔بلیک کیپس نے 83 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن یہاں اوپنر ول ینگ 33 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ڈیرل مچل 21 کے مہمان بنے لیکن ٹام بلنڈل جو 65 رنزبناچکے تھے اور دوسرے اوپنر تھے وہ بھی رن آئوٹ ہوئے۔یوں بلیک کیپس کے دونوں اوپنرز رن آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی گئیں۔کپتان ٹام لیتھم نے 45 کے ساتھ مزاحمت کی لیکن مارک کمپٹن 13 اور ہنری نکلوس 1 بناسکے۔کولی میک کونچی نے ففٹی کے ساتھ میچ میں جان رکھی۔وہ رنز63بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔3 کھلاڑی رن آئوٹ ہوگئے۔
کیوی اننگ 5 گیندیں قبل 261 رنز بنا کر چل بنی۔۔پاکستان 26 رنز سے جیت گیا،شاہین ،نسیم اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 287 رنزبناسکی۔ امام الحق نے 90 رنزبنائے ۔بابر اعظم نے 54،محمد رضوان نے 34 اور آغا سلمان نے 31 رنزبنائے۔میٹ ہنری 54 رنزکے عوض 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔