کرک اگین رپورٹ
پی سی بی کو حکومتی رہنمائی مل گئی،کرکٹرپرمقدمہ،پاکستان کی سیریز تبدیل،بیوی سنچری کی وجہ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ مؤقف کی حمایت کی ہے لیکن اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی سے نمٹانے پر بھی زور دیا ہے۔سیٹھی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم اس بات سے خوش تھے کہ پی سی بی کے سربراہ نے اس معاملے کو کیسے ہینڈل کیا۔ تاہم وزیر اعظم نے سیٹھی سے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے ساتھ تصادم سے گریز کریں لیکن اگر سیٹھی کو سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا تو ان کی حمایت کا یقین دلایا۔اے سی سی کی جانب سے اس ماڈل کو مسترد کرنے کی صورت میں، پی سی بی سے توقع ہے کہ وہ نہ صرف قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے دستبردار کر دے گا بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔
ادھر پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے سال فروری مارچ میں شیڈول ہوم سیریز پی ایس ایل ونڈو کی وجہ سے اپریل 2024 تک 2 ماہ کے لئے تبدیل ہوگئی ہے۔
حیدر علی عجب سٹمپ آئوٹ،حیرت کا اظہار،واپس بلائے جانے کے منتظر
ادھر آسٹریلیا سے یہ نیوز ہے کہ سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سڈنی میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔4 میں سے 3 الزامات پہلے ہی خارج ہیں،اب عدالت میں باقاعدہ سماعت ہوگی۔
ورلڈکپ 2023 کا شیڈول،آئی سی سی کا اہم اعلان آگیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے پہلے روز سنچری بناکر توجہ حاصل کرنے والے اسٹار آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نےنیا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ناقابل یقین تبدیلی یا پرفارمنس کا سہرا اپنی گلیمرس ماڈل بیوی کو قرار دیا ہے۔ جیس ڈیوسکی بدولت ہو سکتا ہے، جن سے اس نے مارچ 2021 میں منگنی کی اور اس کے بعد اس سال اپریل میں شادی کی تھی۔