| | | | | | | | | |

ورلڈکپ 2023 کا شیڈول،آئی سی سی کا اہم اعلان آگیا

لندن،کرک اگین رپورت

ورلڈکپ 2023 کا شیڈول،آئی سی سی کا اہم اعلان آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر کےمطابق آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا سب کو انتظار ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ اس کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران جاری ہوگا،اب جب کہ فائنل شروع ہوچکا ہے اور اس کا آج دوسرا روز ہے تو ایسے میں ہر ایک ابھی اور ابھی ہی کی توقع رکھتا ہے لیکن آئی سی سی چیف ایگزیکٹو  ایلارڈائس نے اس ٹائم فریم کو لازمی قرار نہیں دیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا شیڈول اور مقامات

لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی سی سی چیف نے کہا ہے کہ ہمیں میزبان ملک کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول تاحال نہیں ملا لیکن اگلے 2 روز میں ممکن ہے کہ مل جائے اورا سے اگلے ہفتہ تک عام کیا جاسکتا ہے۔

اب یہاں ان سے ایک اہم سوال ہے،اس سوال وجواب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ 2019 ورلڈکپ کا شیڈول انگلینڈ نے 13 ماہ قبل اور 2015 ورلڈکپ کا شیڈول آسٹریلیا نے 18 ماہ قبل جاری کردیا تھا۔اب بھارت میں شیڈول ایونٹ کی شروعات میں 4 ماہ سے بھی کم وقت بچا ہے۔

اب کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایسے میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو سے سوال ہوا کہ تاخیر کی وجہ پاکستان کی مشکوک شرکت یا مقامات میں اختلاف تو نہیں ہے،اس پر ایلارڈائس نے کہا ہے کہ  اگلا سوال کریں۔مطلب انہوں نے جواب نہ دیا ۔یوں قریب یہ بات سچ لگتی ہے۔پاکستان اپنا ورلڈکپ لیگ میچ کوئی بھی احمد آباد میں نہیں کھیلنا چاہتاہے۔بھارت سےا یشیا کپ پر بھی جھگڑا جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *