کرک اگین رپورٹ
دنیائے کرکٹ پی سی بی کا مذاق اڑانے لگی،بابر اعظم کی دشمنی میں سازشوں کی گونج،مکی آرتھر کی جوابی دھمکی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی۔ورلڈکپ میں ٹیم کی اجتماعی و انفرادی پرفارمنسز متاثر ۔مخالف ملک بھارت کے کرکٹ پنڈت تک یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ پاکستان جیسی ٹیم ورلڈکپ کے4 میچز ہارسکتی ہے۔سیمی فائنل سے باہر ہوسکتی ہے،اس لئے کہ ایشیا کی کنڈیشنز ہیں۔یہاں غیر ایشیائی ٹیمیں مشکل میں ہوتی ہیں لیکن ایسے خطے میں پاکستان جیسے ملک کا مسلسل ہارنا کیا معنی رکھتا ہے۔
دنیائے کرکٹ کے سنجیدہ حلقوں نے اس ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیاسی مداخلت کو قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں کسی کو اپنا علم نہیں ،وہ دوسروں کیلئے پالیسیاں بنارہا ہے،ایسے میں کارکردگی کا متاثر ہونا فطری عمل ہے۔دنیا نے پی سی بی کو مذاق کے طور پر لینا شروع کر دیا۔چیئرمین پی سی بی کی سیاسی تقرریاں اب اوپن مذاق بن چکی ہیں۔ دنیا بھر کے کرکٹ پنڈت ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پی سی بی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ ایک پی سی بی چیئرمین جو اپنے مستقبل کے لیے غیر مصدقہ ہے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مسلسل کارکردگی دکھانے کی کیسے حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔کیسے کہہ سکتا ہے کہ ورلڈکپ کھیل لو،پھر تمہارا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی میں عدم استحکام نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کو بھی متاثر کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی پی سی بی میں چیئرمینوں کی بیک ٹو بیک تبدیلیوں سے ناخوش ہیں۔
پاکستان کا ورلڈکپ اوور،اچھا میچ دیا،جاتے جاتے جنوبی افریقاکو ننگا کرگئے،بھارتی میڈیا
پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کی رات کی پریس کانفرنس کا یہ جملہ کہ یہاں بہت سے سوراخ ہیں جن کو بھرنے کی ضرورت ہے،اس لئے کپتان بابر اعظم،چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ٹیم منیجمنٹ کو ذمہ دار قرار دینا غلط ہوگا۔پسی بی کو اب ایک چڑیل کے شکار کا شوق ہوگا،انہوں نے وارننگ دی کہ وہ اس سے باز رہے۔
اب ان باتوں کا مطلب کیا ہے
واضح ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سیاسی ہوچکا ہے۔اس کے ساتھ گزشتہ 12 ماہ میں جو کچھ ہوا۔کس سے مخفی ہے۔3 چیئرمین بدلے جاچکے،آگے کا پھر علم نہیں۔16 ماہ سے بابر اعظم کی کپتانی کی تبدیلی کی لابیاں کام کررہی ہیں۔ایک کوشش فلاپ ہوچکی ہے۔اب ورلڈکپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیاب آغاز کیا۔بھارت سے میچ آیا اور اس کے بعد جیسے سب کچھ ختم ہوتا گیا۔پھر درمیان میں پی سی بی کی بابرا عظم کیلئے دھمکی نما پریس ریلیز انتہائی غلط اور ساش نما لگی۔اوپر سے مکی آرتھر نے بڑے ہول(سوراخ)کا تذکرہ کرکے پی سی بی کو کلیئر کردیا کہ سب علم ہے،اس لئے محتاط رہے۔