| | | | | | |

پاکستان کا ورلڈکپ اوور،اچھا میچ دیا،جاتے جاتے جنوبی افریقاکو ننگا کرگئے،بھارتی میڈیا

چنائی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ورلڈکپ ختم ہوگیا۔کلکولیٹر بہت گھمانا پڑے گا کہ وہ اس سے ہارے اور وہ اس سے ہارے،اس لئے کہ اتنے سارے واقعات کیوں ہونگے۔خود پاکستان اگلے 3 میچ میں سے ایک سے زیادہ جیت نہیں سکے گا۔معروف صحافی وکرانت گپتا کہتےہیں کہ پاکستان نے اپنے فینز کو مایوس کیا ہے۔میں مان ہی نہیں سکتا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوگا،بابر اعظم،شاہین اور حارث جیسے نام تھے۔یہ لیٹ موومنٹ پر آئے۔

ناکامی کے ذمہ دار ہم نہیں،ہمیں قصور وار نہ کہیں ،مکی آرتھربرس پڑے

جنوبی افریقا کےخلاف میچ پر تبصرہ کیا کہ ٹیم نے اچھی فائٹ کی۔پاکستان نے ورلڈکپ کو ایک یادگار میچ دیا لیکن وہ جیت نہ سکے۔امپائرنگ ورلڈکپ میں غلط ہورہی ہے لیکن ایسے فیصلے دونوں جانب ہوئے ہیں،یہ وجہ نہیں قرار دے سکتے۔محمد نواز کو پھر لے آئے،کیوں لائے۔ایسا لگتا ہےکہ بابر اعظم نے اچانک دائیں بائیں مشاورت کی اور اس میں نواز کا نام نکل آیا جو تیار ہی نہ تھے۔پاکستان جاتے جاتے جنوبی افریقا کو ننگا کرگیا کہ باقی ٹیمیں اسے ایسے شکار کرسکتی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *