پی سی بی نااہل فرد کے ہاتھ میں،رمیز کو چیئرمین بنایا،وہ میرا رشتہ دار نہیں تھا،عمران خان
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی نااہل فرد کے ہاتھ میں،رمیز کو چیئرمین بنایا،وہ میرا رشتہ دار نہیں تھا،عمران خان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راولپنڈی میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں پے درپے شکستوں اور کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا تبصرہ بھی سامنے آیا ہے۔اڈیالہ جیل سے ایک کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے ان کی بات چیت سامنے آئی ہے۔
ورلڈکپ فاتح کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ جب اہم عہدوں پر ایسے لوگ بٹھائے جائیں گے تو نتائج تباہی والے ہونگے۔پی سی سی چیئرمین سمیت تمام اہم عہدوں پر تقرری میرٹ پر ہونی چاہئے۔میں نے اپنے دور میں رمیز راجہ کو اس لئے پی سی بی چیئرمین نہیں بنایا تھا کہ وہ میرا رشتہ دار تھا،اس لئے بنایا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر اور قابل تھا۔اس کے دور میں کرکٹ بہتر ہوئی۔
پاکستان کی بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نہایت رنجیدہ ہیں۔