پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان 7 فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی ایونٹ سے بھی دستبردار ہو جائے گا اگر بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل نہ کیے گئے تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک قریبی ذریعے نے جواب دیا ہے کہ
نہیں، یہ پی سی بی کا موقف نہیں ہے۔
بنگلہ دیش بھی اب اگلے 24 گھنٹوں میں یو ٹرن لے سکتا ہے۔
