لاہور،جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی کا سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ پر بڑا یوٹرن،خواتین کرکٹ کا ریکارڈ،آسٹریلیا کی بیٹنگ فلاپ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ پر بڑا یوٹرن۔اچانک پلیئرز کو کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔فیصلہ جمعہ کے روز سامنے آیا،لیگ کے ڈائریکٹر سابق پروٹیز کپتان گریم اسمتھ نے تصدیق کردی ہے۔یوں پاکستان کے کھلاڑی جنوبی افریقا کی شروع ہونے والی نئی ٹی 20 لیگ کا حصہ ہونگے جو اگلے سال کے پہلے ماہ جنوری میں ہورہی ہے۔فیصلہ 2 وجوہ کی بنیاد پر تبدیل ہوا ہے۔
پہلی وجہ یہ کہ کرکٹرز کو شکایت تھی کہ پی سی بی ان کے بھاری بھرکم معاوضوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔دوسرا ان پلیئرز کو شرکت کی اجازت ملنا تھی جو سنٹرل کنٹریکٹ میں نہیں آتے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے لیگ کے لئے وائلڈکارڈ انٹری کھولی ہے۔
سرویوین رچرڈز لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر، شعیب ملک بھی حصہ
ادھر لاہور میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں آئرش ویمنز ٹیم پاکستانی خواتین کی جانب سے برسات کے رنز میں ڈوب گئی ہے۔336 رنزکے تعاقب میں اس کی 3 وکٹیں 58 رنز پر گرچکی تھیں۔16 اوورز کا کھیل ہوگیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے ریکارڈ 3 وکٹ پر 335 اسکور کئے۔سدرہ امین کیریئر بیسٹ 176 پر ناقابل شکست رہیں۔منیبہ علی نے 107 کئے،اوپنرز نے ریکارڈ 221 رنزکی شراکت بنائی۔
ایڈیلیڈ میں ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا ٹیم افغانستان کے خلاف بڑا اسکور نہ کرسکی اور 8 وکٹ پر 168 تک جاسکی۔گلین میکسویل نے 54 اور مچل مارش نے 45 کئے۔سٹیون سمتھ جنہوں نے واپسی کی تھی،وہ 4 کے مہمان بنے۔نوین الحق نے 3 وکٹیں لیں۔