پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔پرتھ ٹیسٹ،متنازعہ کیچ فیصلے نے رضوان کاآئوٹ یاد کروادیا،بھارت شدید دبائو میں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا میں کرکٹ امپائرنگ اور ڈی آر ایس سسٹم ایک بار پھر پوری دنیا میں سپارک کر گیا ہے ۔بھارت کے سپر سٹار بیٹر کے ایل راہول کے خلاف تھرڈ امپائر نے ریویو پر ایک متنازعہ کیچ آؤٹ دے دیا ۔اس نے ایک سال قبل پاکستان کے دورہ اسٹریلیا کی یاد تازہ کر دی،پرتھ ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں بھارت ناک آئوٹ ہوگیا،51پر 4 آئوٹ تھے۔
جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسٹریلیا کے خلاف جیت کے بالکل قریب جا رہی تھی یہ تو محمد رضوان کو اسی طرح وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ دیا گیا تھا۔ محمد رضوان نے بھی انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور اب آؤٹ ہونے والے کے ایل راہول نے بھی ناخوش تھے ۔مچل سٹاک کے خلاف کھیلے۔ ریویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بال بیٹ کے قریب سے جب گزری تو کوئی چیز سپارک نہیں ہوئی، لیکن اس کے معمولی ٹائم کے بعد سپارکنگ کی ہائی لائٹ ہوئیں۔ معلوم ہوتا تھا کہ بال گزرنے کے بعد بیت پیڈ سے لگا، جس کی ٓواز سے سپارک ہوا، لیکن تھرڈ امپائر نے اس چیز کو نہیں دیکھا ۔بیٹر نے آؤٹ ہونے کے بعد شدید احتجاج کیا ۔امپائر کی طرف دیکھ کے سر ہلایا اور قریب جاتے ہوئے بولتے گئے کہ میں میرے بیٹ سے بال نہیں لگی لیکن بہرحال بھارت 40 پر چار وکٹیں کھو چکا تھا ۔متنازعہ کیچ آؤٹ دنیائے کرکٹ میں ہائی لائٹ ہو گیا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ کا ٹاس ہوگیا،بھارت نے ایشون،جدیجا کو باہر بٹھادیا،اہم جنگ کا آغاز
اس سے قبل بارڈر گواسکرٹرافی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا ٹاس بھارت کے کپتان جسپریت بمرا نے جیتا اور توقع کے مطابق پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت نے اپنے دونوں ٹاپ سپنر ایشون اور جدیجہ کو باہر بٹھایا ہے اس طرح چھ سال بعد ان دونوں سپنرز کے بغیر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے ۔بھارتی ٹیم کی شروعات تباہ کن تھی۔ دونوں اوپنرز اچھا آغاز نہیں کر سکے اور جیسی وال پانچ کے مجموعے پر صفر پرآؤٹ ہوئے۔ انہیں مچل سٹارک نے آؤٹ کیا ۔ راہول جو کہ دوسرے اوپنر تھے وہ جم کر کھیلتے رہے البتہ تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹر دیول بیٹیکل 23 بالز کھیل کر صفر پر باہر ہو گئے ۔ان پر کافی تنقید ہوئی۔ اتنا دفاعی انداز نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جن پر سب کی نظریں تھیں وہ تھے ،ویرات کوہلی ۔وہ 12 بالز کھیلنے کے بعد پانچ رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے ۔عثمان خواجہ سلپ میں تھے۔ بائولر ہیزل ووڈ تھے۔ اسے قبل ہیزل ووڈ نہیں پیٹیکل کو آؤٹ کیا تھا۔ بھارت نے تین وکٹیں 32 رنز پر گنوا دی تھیں اور پھر چوتھی وکٹ 47 کے سکور پر گری۔ یہاں کے ایل راہول کو متنازعہ کیچ آؤٹ دیا گیا۔ انہوں نے 74 بال پر 26 رنز بنائے وکٹ کیپر ایلیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ قرار دیے گئ۔ے بولر مچل سٹارک تھے ۔بھارت نے اس طوفانی سیشن میں لنچ تک 25 اوورز میں چار وکٹ پر 51 رنز بنائے تھے۔ مچل سٹارک8 اوورز میں 10 رنز دے کر دو وکٹ لے چکے تھے اور جوش نیزل وڈ نے 8 اوور میں 10 دن لے کر دو وکٹیں لی تھیں۔