پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔پرتھ ٹیسٹ کا ٹاس ہوگیا،بھارت نے ایشون،جدیجا کو باہر بٹھادیا،اہم جنگ کا آغاز،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا مقابلہ۔5 ٹیسٹ میچزکی بارڈر۔گاواسکر ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج 22 نومبر 2024 سے پرتھ میں شروع ہوہی گیا ہے۔ٹاس نہایت اہمیت کا حامل ہے،جسے بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔ٹاس کیلئے جسپریت بمرا آئے تھے اور انہوں نے اپنے حریف پیٹ کمنز کو پہلے مرحلہ میں مات دی ہے۔
یہ سیریز دونوں ممالک کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز ہاری ہے،فائنل کی پیش قدمی پر ضرب لگی ہے۔اس وقت آسٹریلیا 62.50 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے اور بھارت58.33 پوائنٹس فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اگتر مگر سے بچائو کیلئے بھارت کو 0-4 سے یہ سیریز کیتنی پڑے گی جو بظاہر ناممکن سا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ کا جمعہ صبح سے آغاز،کئی سپرسٹارز کا کیریئر دائو پر،مزید اہم تفصیلات
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم کی پچ میں اچھال ہے۔پیسرز کیلئے نہایت ہی مدد گار ہوگی۔بھارت نے آر ایشون اور جدیجا سمیت کسی سپنر کو موقع نہیں دیا ہے ۔ٹیم میں یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، دیو دت پڈیکل، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل، واشنگٹن سندر، نتیش کمار ریڈی، ہرشیت رانا، جسپریت بمراہ (کپتان)، محمد سراج ہیں۔۔آف سپنر سندر کو موقع ملا ہے۔
آسٹریلیا ٹیم میں ناتھن میک سوینی، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش، ایلکس کیری (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا بھارت ٹیسٹ جیت ہی گیا ہے،کیونکہ یہاں اب تک کھیلے گئے تمام 4 میچزکی ٹیسٹ تاریخ یہی ہے کہ ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی گئی اور چاروں بار ایسا کرنے والی ٹیم ٹیسٹ میچ جیت گئی۔