دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ میں پچ کیوریٹر کو دھمکی،ایشیا کپ میں مصافحہ تنازعہ،اب پاکستان کے خلاف سپر 4 میں بھی نیا پلان تیار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انتہائی متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے بارے میں نئے انکشافات ہوئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ،آئی سی سی پر بھارت کے غلبہ اور من مانی کی مزید تصدیق ہوئی ہے اور یہ سلسلہ رکا نہیں ہے۔اتوار 21 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ سپر 4 میں پھر کسی ایسے منصوبے کو علی جامہ پہنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بھارت کرکٹ ٹیم کے اس سیٹ اپ نے اس سال انگلینڈ میں آخری ٹیسٹ میچ میں پچ کیوریٹر کے ساتھ لڑائی کی،بدتمیزی کی،اسے دھمکیاں دیں لیکن میچ ریفری نے کوئی نوٹس نہیں لیا،اسی طرح اب 14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ سے صرف 4 منٹ قبل بھارتی کرکٹ حکام نے ان کو استعمال کرکے آئی سی سی کو کراس کیا اور درست راستے کی بجائے غلط لائن منتخب کی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اور پاکستان بمقابلہ عرب امارات کے17 ستمبر کو دو میچز کے درمیان ہونے والے واقعات کی پرجوش نوعیت کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کے کھیل میں ٹاس سے چار منٹ پہلے صورتحال سے براہ راست واقف ایک اہلکار کے مطابق تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ جیسے ہی پائکرافٹ میدان میں گئے، انہیں اے سی سی وینیو مینیجر نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے ان سے بات کی ہے۔ حکومت کی منظوری سے کہ کپتان سوریہ کمار یادیو اور سلمان علی آغا کے درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہونا چاہیے۔
آئی سی سی نے میچ ریفری تبدیلی کی پی سی بی درخواست مسترد کردی،ہنگامہ شروع
پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پائی کرافٹ کو اس غیر معمولی درخواست کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پائی کرافٹ نے کہا تھا کہ اس کے پاس ایسا کرنے کا وقت نہیں ہے۔
اب اتوار کو پھر پاکستان بھارت مقابلہ ہے۔میچ ریفری کا تقرر کیا جاچکا ہے۔بھارت ایک نیا سرپرائز دینے کی تیاری کررہا ہے اور پاکستان کئے پاس بہترین راستہ ایک ہی ہوگا کہ وہ بھارت کے خلاف کسی بھی طرح میچ جیتے اور جیتنے کے بعد اچھےی سپورٹس مین شپ کا عملی مطاہرہ دکھا کر پوری دنیا کو تصویر کا یہ روشن رخ دکھائے۔
اسی سلسلہ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے عمان کے خلاف میچ سے ایک رات قبل پری میچ پریس کانفرسن میں کہا ہے کہ
