ممبئی:کرک اگین رپورٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ورلڈکپ فائنل کی شکست کے بعد احمد آباد سے واپس ممبئی پہنچ گئے۔شکست کی وجہ سے بھارت میں اگرچہ غصہ ہے لیکن پھر بھی ٹیم کی پرفارمنس فائنل سے قبل تمام دس میچز میں شاندار تھی۔دونوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
ایسے میں بھارتی سکیورٹی اداروں نے دونوں کی حفاظت کیلئے معقول نفری مہیا کی تھی۔
بھارتیوں کے زخم ہرے،باپ بیٹا ایک ہی ملک میں ورلڈ چیمپئن ،ٹرافی پائوں تلے
بھارتی کپتان روہت شرما اپنی اہلیہ اور فیملی کے ساتھ الگ سے پہنچے جب کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ایسےمیں وہ خاصے سنجیدہ تھےْ
ادھر بھارت میں گلین میکسویل کی اہلیہ جو کہ بھارتی نژاد ہیں،ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بد تہذیبی کی جارہی ہے اور فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بھی یہی کچھ جاری ہے،ان کی اہلیہ بھی ہٹ لسٹ پر ہیں۔بھارتی عوام ابھی بھی شکست ماننے کو تیار نہیں ہے۔
بھارتی وزیر اعظم کا توہین آمیزرویہ،عوام بھی اسی راہ پر،ٹریوس ہیڈکی بیوی اور بیٹی کو گالیاں
ادھر بھارت میں 2 باتیں ہائی لائٹ ہورہی ہیں۔بھارتی کھلاڑیوں کی اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصاویر وائرل ہیں تو دوسری جانب مختلف شہروں میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے پوسٹرزپر جوتے برسانے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔