بھارتیوں کے زخم ہرے،باپ بیٹا ایک ہی ملک میں ورلڈ چیمپئن ،ٹرافی پائوں تلے
کرک اگین رپورٹ
باپ کے بعد بیٹا بھی ورلڈ چیمپئن ٹیم کا رکن بن گیا۔باپ احمد آباد میں موجود تھا۔
آسٹریلیا نے کل جب بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل جیتا تو مچل مارش بھی اس کا حصہ تھے۔ان کے والد جیف مارش بھی میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد تھے۔
جیف مارش 1987 کی اس آسٹریلیا ٹیم کے فعال رکن تھے،جس نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔یہ کولکتہ میں تھا۔اتفاق سے دونوں باپ بیٹا بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ چیمپئن بنے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ اکلوتے مچل مارش نے ورلڈ کپ ٹرافی پر پائوں رکھ کر یہ پیغام دیا کہ بھارت ہمارے قدموں کے تلے ہے۔
پھر کیا تھا۔ایک طوفان برپا ہے۔بھارتی فینز اسے کرکٹ ،ورلڈکپ ٹرافی اور بھارت کی توہین قرار دے رہے ہیں مگر اس سے کیا
چڑیاں چگ گئیں پچ
اب تو کیا کرے چخ چخ۔
مچل مارش کے لیے 8 ہفتے مشکل گزرے۔وہ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا چلے گئے تھے۔اب انکشاف کیا ہے کہ انکی دادی فوت ہوگئی تھیں۔