| | | | | |

بھارتی وزیر اعظم کا توہین آمیزرویہ،عوام بھی اسی راہ پر،ٹریوس ہیڈکی بیوی اور بیٹی کو گالیاں

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

بھارتی وزیر اعظم کا توہین آمیزرویہ،عوام بھی اسی راہ پر،ٹریوس ہیڈکی بیوی اور بچی کو گالیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بہادری  کا تعلق بھارتی شائقین کے ساتھ کچھ زیادہ نہیں ہے۔ شائقین کے ایک حصے  نے انسٹاگرام پوسٹ میں سے ایک کے کمنٹ سیکشن پر ورلڈکپ فائنل کے ہیرو ٹریوس ہیڈکے ساتھ بدسلوکی کی۔ کچھ تو کمنٹس سیکشن میں ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو گالی دینے کی حد تک چلے گئے۔

اب یہ بھی بھارت کا ایک رویہ ہے،جب اس کا وزیر اعظم دنیا کے کے سب سے بڑےکرکٹ ورلڈکپ فائنل کے موقع پر اپنا غصہ اور نفرت نہ چھپاسکے اور لائیو میڈیا پر پیٹ کمنز کو ٹرافی دیتے اچانک سٹیج سے چلاجائے اور پیٹ کمنز جو تصاویر کیلئے آگے بڑھنا چاہ رہے ہوں،وہ حیرت سے ان کا جاتا دیکھیں اوردیکھتے جائیں تو پھر اس کی عوام کیا کرے گی۔

ورلڈکپ ٹرافی کی خونی تقریب،بھارتی ٹیم عین وقت پر پچ سے فرار،کمنز کو اکیلا چھوڑاگیا

احمد آباد میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے اور 6 وکٹ کی خوب ہوئی ہے۔انٹرنیشنل اور آسٹریلین میڈیا نے اسے تاریخ کی بد ترین انعامی تقریب کہا ہے،اس میں بھارتی ٹیم موقع سے فرار تھی۔پیٹ کمنز کے ساتھ ذلت آمیز سلوک تھا اور اب سوشل میڈیا پر دھمکیاں اور گالم گلوچ ہے۔

پیٹ کمنز کا کلاس ایکٹ،کلاسیکل وننگ نوٹ،بھارتی بے اختیار تعریف پر مجبور

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *