ملتان،کرک اگین رپورٹ
اپنے ہوم شہر میں نئے روپ میں آنے والے پاکستان کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کےصدر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اپنے اعصاب کو کنٹرول رکھنے والی ٹیم ہی فتح یاب ہوگی۔ رضوان اور روسو کےلئے پلاننگ تیار ہے۔ ابھی بتا نہیں سکتے ، فیلڈنگ کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی سیشن کیا ہے۔ وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔
پی ایس ایل کے لئے میچ سے قبل انہوں نے کہا جس طرح پی ایس ایل کا آغاز ہوا وہ شاندار ہے۔ اس سے کوالٹی کرکٹ سامنے آئےگی ، پشاور زلمی نے اپنے پہلے میچ میں جس طرح جیت حاصل کی، اس کے اثرات آنےو الے میچوں پر پڑیں گے، ہم نے آخری گیند تک کوشش کی ،بائولر نے ہمت نہیں ہاری اور اس طرح دو رنز سے فتح ملی،ہمارے کسی کھلاڑی کی باڈی دبائو کا شکار نہیں تھی۔ ایسی فتح سے ٹیم کا کمبی نیشن بنتا ہے ۔
انضمام نے کہا ہے کہ مس فیلڈنگ پر کام کیاگیا ہے ۔اس سیشن میں خود فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی ہے۔ سارے سینئر کھلاڑی ہیں اور خوب سمجھتے ہیں کہ کس طرح اپنی کمی کو پورا کرنا ہے۔ اس طرز کی کرکٹ میں ہم ایک کیچ پکڑ کر یا نوبال وائیڈ بال روک کر 10سکور بچاسکتے ہیں تو جیت کےلئے کافی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کی فضا ہونا ضروری ہے ۔
پی ایس ایل 8،آج کراچی کنگز اور اسلام آبادمیں جنگ،کون جیتے گا
پاکستان سپرلیگ میں ماضی میں بھی کھلاڑیوں میں مقابلہ ہوتا تھا۔ اس سے کوالٹی کرکٹ سامنے آتی ہے ۔پاکستانی کرائوڈ کی خاصیت ہے کہ وہ سب کو برابر سپورٹ کرتے ہیں ۔ملتان کے شائقین بھی میرے ہیں اس لئے کوالٹی کرکٹ کو سپورٹ کریں گے ۔