تراونت پورم،کرک اگین رپورٹ
پروٹیز پھرچوکرز،ڈک ورتھ پر دھوکاکھاگئے،نیوزی لینڈ کی مسلسل دوسری جیت،الارم بجادیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچ میں پروٹیز سے پھر چوک۔ڈک ورتھ کا حساب کتاب گلے پڑگیا۔نیوزی لینڈ اس بار فیض یاب ہوگیا،یہی نہیں اس نے مسلسل دوسرا وارم اپ میچ جیت کر سب کے لئے ریڈ لائٹس جلادی ہیں اور یہی نہیں بلکہ ایک بار بعد میں بیٹنگ کرکے پاکستان کے خلاف 345 رنز پورے کردیئے۔اب پہلے کھیل کر 321 اسکور بناکر میچ ڈک ورتھ پر 7 رنزسے جیت لیا۔
محمد عباس ہیتھروایئرپورٹ پر 24 گھنٹے سے محصور،پسینہ سے بری حالت،اپیل کردی
متعدد بار بارش کے سبب میچ کے اوورز دوسری اننگ میں کم کئے گئے۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں6 وکٹ پر 321 اسکور بنائے۔ڈیوون کونوے نے 78 اور ٹام لیتھم نے 52 رنزبنائے۔لنگی نگیڈی اور مارکو جانسن نے 3،3 وکٹیں لیں۔پروٹیز کپتان باوومانے 9 بائولرز کااستعمال کیا۔
گلوز خشک کرنے کا طریقہ ،عامر کی رائے بابر کے خلاف ،ڈیل سٹین حق میں،وقار کا اہم تبصرہ،9 گیند باز
جواب میں جنوبی افریقا نے 37 اوورز میں 4 وکٹ پر 211 اسکور بنائے تھے کہ بارش آگئی اورمیچ ختم، کردیاگیا،اس سےق بل ڈک ورتھ پر صورتحال کلیئر تھی لیکن پروٹیز بیٹرز اسے سنبھال نہ سکے اور 7 تنزکی کمی کے باعث کیویز فاتح قرار پائے۔
ڈی کاک کے 84 اور ڈیئر ڈوسین کے51 رنزرائیگاں گئے۔