لاہور۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے 13 جنوری کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں رجسٹرڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔ پول میں آٹھ ممالک کے 44 کھلاڑی شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے لیے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کین ولیمسن نے بھی اپنے دیرینہ ساتھی اور سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹم ساؤتھی کے ساتھ پلاٹینم کیٹیگری میں اندراج کرایا ہے۔ولیمسن اور ساؤتھی کے علاوہ، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، فن ایلن، جمی نیشم، مارک چیپ مین اور مائیکل بریسویل دیگر کیوی کھلاڑی ہیں
بیرون ملک پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی سب سے بڑی تعداد – 13 کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جس میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2021 کے فاتح ایشٹن اگر، ڈیوڈ وارنر اور ڈینیئل سامس شامل ہیں۔عثمان خواجہ بھی اس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔افغانستان سے مجیب الرحمان اور نوین الحق میدان میں اتریں گے۔تیمال ملز نے بھی چھ دیگر انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ بیرون ملک پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی دلچسپی درج کرائی ہے۔
عمران طاہر، راسی وین ڈیر ڈوسن، ریزا ہینڈرکس اور تبریز شمسی ٹاپ اوور سیز کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے دستے میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے موجودہ کپتان، چارتھ اسالنکا اور ان کے ساتھی کوسل مینڈس بھی بیرون ملک کے بہترین پول کا حصہ ہیں۔تجربہ کار جیسن ہولڈر پلاٹینم کیٹیگری میں بند ویسٹ انڈیز کے پانچ دیگر کھلاڑیوں میں ایک بہترین انتخاب ہوگا۔ بنگلہ دیش کی تجربہ کار جوڑی مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن بھی بیرون ملک پلاٹینم پول کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سمیت 44 بین الاقوامی کرکٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں رجسٹر کرلیا۔اوور سیریز پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم سائوتھی، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر، سائوتھ افریقہ کے راسی وین ڈر ڈوسن بھی شامل۔پاکستان سپر لیگ 2025 کا پلیئر ڈرافٹ 13 جنوری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگا۔
،