| | | | |

پی ایس ایل 10 کا مکمل شیڈول لیک، ،ملتان سے ہوتا انگلینڈ میں اختتام

 

 

کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 10 کا مکمل شیڈول لیک، ،ملتان سے ہوتا انگلینڈ میں اختتام

پاکستان سپر لیگ 2025 یا پی ایس ایل 10 کا شیڈول لیک ہوگیا ہے۔مکمل شیڈول سامنے آگیا ہے۔

پی ایس ایل 10 کا شیڈول لیک ہوگیا 12 اپریل سے آغاز ہوگا۔پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کھیلیں گے ۔
لاہور کو سب سے زیادہ 10 میچز مل گئے۔کراچی پر کاری ضرب ۔صرف 5 میچز کا میزبان ہوگا۔ملتان میں بھی 5 میچز ہونگے۔پنڈی میں 8 میچز ہونگے۔پلے آف اور فائنل نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔کرک اگین بہت پہلے بتا چکا کہ نیوٹرل وینیو انگلینڈ ہوگا۔ٹیمیں 7 اپریل کو رپورٹ کریں گی۔12 اپریل کو پہلے میچ کے بعد 13 اپریل کو 2 مقابلے ہونگے ۔19 اپریل کو پنڈی میچز کا پہلا سلسلہ ختم ہوگا۔21 اپریل کو کراچی ،22 اپریل سے ملتان اور 24 سے لاہور میچز ہونگے۔11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہ ہوگا۔15 سے 20 مئی کو پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ونڈو تبدیل کی گئی ہے۔کراچی کو کم کرائوڈ کے سبب کم میچز ملے ہیں۔پشاور زلمی کچھ میچز پشاور کے لئے کوشش کررہا ہے۔ابتدائی شیڈول فرنچائز کے پاس ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *