کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،حیدر آباد کنگز مین کی 24 گھنٹوں میں دوسری کامیابی،اسلام آبادکوشکست،قلندرز کو پیچھے کردیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل 11 میں 24 گھنٹے کے اندر نئی سنسنی خیزی۔26 مارچ 2026 سے اس لیگ کا آغاز ہوتا ہے اور اج 12 اپریل 2026 تک اس کو 17 دن ہو گئے ۔ یہ 21واں پی ایس ایل میچ تھا اور 16 دن تک منفی خبروں میں رہنے والی، ناکامی میں گھری ہوئی ٹیم اور کسی بھی طرح اس پلیٹ فارم میں کہیں بھی نمایاں نہ ہونے والی ٹیم نے 24 گھنٹے میں اوپر تلے دو میچ جیت کر جہاں سنسنی پھیلائی ہے، وہاں لاہور قلندرز جیسی ٹیم کو اپنے پیچھے کر دیا ہے ۔یہ ہے سب سے حیران کن بات ۔سب سے پہلے میچ کی بات کرتے ہیں ۔پھر پی ایس ایل ٹیبل کی بات کریں گے اور اس کے بعد یہ جائزہ لیں گے کہ اگر حیدرآباد کنگز مین کی ڈربی اسی طرح جاری رہی تو کون باہر ہوگا۔ کون آگے جائے گا۔
حیدرآباد کنگز مین نے آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کھیلا۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی طرح آج بھی ٹاس کا سکہ مارنس لبو شین کے حق میں گرا جنہوں نے کل کی طرح آج بھی پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان دستیاب نہیں تھے۔ ان کی جگہ کریس لین نے کپتانی کی۔ اسلام آباد یونائٹڈ کا آغاز بہت اچھا تھا۔ کسی طرح بھی مایوس کن نہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 6 اوور سے بھی کم میں 56 رنز کا اوپننگ سٹینڈ اور 10 اوورز سے بھی کمیں 87 تک ایک آؤٹ کسی بھی بڑے سکور کی بنیاد ہوتی ہے لیکن اس کے بعد کیا ہوا۔
اس کے بعد یہ ہوا کہ 87 رنز سے لے کر 113 رنز کے درمیان چار وکٹیں گریں۔ پھر بھی کوئی بڑا نقصان نہیں تھا ۔اہم بات یہ تھی کہ حیدرآباد کنگز مین کے بولرز بڑی نپی تلی باؤلنگ کر رہے تھے۔ چنانچہ یونائٹڈ کی مضبوط ٹیم کو 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز تک محدود ہونے پر مجبور کر دیا ۔نمایاں بیٹرز میں ڈیوون کونوے جنہوں نے 31 گیندوں پر 45 رنز بنائے ۔7 چوکے لگائے اور سمیر منہاس نے 13 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور مارک چیپ مین بہت اچھے رہے۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی اچھی پرفارمنس نہ دے سکا اور پانچ ،چھ، دو۔ اس طرح ان کا اسکور تھا ۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آصف محمود نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف دو اوورز کیے اور 18 رنز دے کے 4 کھلاڑی اؤٹ کر دیئے۔محمد علی نے چار اوورز میں 26 رنز دیے اور دو اؤٹ کیے۔ حنین شاہ کو آج چار اوور میں 44 رنز کی مار پڑی کوئی وکٹ نہ ملی۔صائم ایوب کو بھی چار اوور میں 29 رنز دینے پڑے ۔کوئی وکٹ نہیں ملی ۔گلین میکسیویل نے آج اچھی بولنگ کی۔ چار اوورز میں صرف 21 رنز دے کر ایک قیمتی وکٹ لی۔
جواب میں گزشتہ میچ کی طرح کنگز مین نے ایک بار پھر بااعتماد اوپننگ سٹینڈ لیا۔4.5 اوورز میں 50 رنزکی بنیاد معاذ صداقت مارنس لبوشین کے ساتھ رکھ گئے۔معاذ صداقت16 بالز پر 30 کرکے گرین کی بال پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔کپتان مارنس لبوشین آج کچھ اور موڈ میں تھے۔انہوں نے شروع میں محتاط اور پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ان کے ساتھ صائم ایوب مل گئے اور 11 اوورز میں ٹوٹل 91 تک لے گئے۔اب 54 بالز پر 63 رنز کوئی بڑی بات نہیں تھے۔دونوں نے 12 اوورز میں سکور 100 سے اوپر102 رنز ایک وکٹ پر کردیا۔110 کے ٹوٹل پر جب صائم ایوب 35 کرکے گئے تو پھر عثمان خان 1،کوشال پریرا 2 کرکے گئے تو یکدم سکور 110 رنز ایک وکٹ سے 115 رنز 4 وکٹ ہوگیا۔یہاں گلین میکسویل نے آکر اپنے ہم وطن لبوشین کو جوائن کیا اور یونائیٹڈ کی خوش فہمی مٹادی۔دونوں نے اپنی ٹیم کیلئے ہدف 18.1 اوورز میں 4 وکٹوں پر مکمل کرکے 6 وکٹ کی جیت دلوادی۔لبوشین 53 بالز پر 61 اور میکسویل 9 بالز پر 21 کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔فہیم اشرف نے 33 اور کرس گرین نے 19 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے سے وہ قلندرز سے آگے ہیں۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی 5 میچز میں 9 پوائنٹس۔پہلی پوزیشن
ملتان سلطانز،5 میچز میں 8 پوائنٹس،دوسری پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،6 میچز میں 7 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
کراچی کنگز،5 میچز میں 6 پوائنٹس۔چوتھی پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میچز میں 4 پوائنٹس۔5 ویں پوزیشن
حیدر آباد کنگز6 میچز میں 4پوائنٹس،6 ویں پوزیشن
لاہور قلندرز،5 میچز میں 4 پوائنٹس 7 ویں پوزیشن
راولپنڈیز،5 میچز میں صفر پوائنٹ۔8 ویں پوزیشن
پی ایس ایل 11 کا اگلا میچ
پیر۔13 اپریل۔پی ایس ایل 11 کا 22 واں میچ۔ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی۔کراچی
