لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،ملتان سلطانز پھر نمبر ون ہوگیا،گلیڈی ایٹرز کو بڑی شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز بھی فرنٹ فٹ پر آگئی۔آخری میچ میں لاہور قلندرز سے ہارنے والی سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑی آسانی سے 6 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ملتان سلطانز نے بڑی جلدی سے جیت لیا۔اس جیت سے سلطانز پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا۔نیٹ رن ریٹ کم ہونے سے کراچی کنگز دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن چھٹی ہوگئی ہے۔
سلطانز نے 167 رنزکا ہدف 15 بالیں قبل 17.3 اوورز میں 4 وکٹ پر مکمل کیا۔5 اوورز میں 71 رنز کی بنیاد نے منزل آسان تر کردی۔صاحب زادہ فرحان 14 بالز پر 32 اور جوش فلپس15 بالز پر 18 کرگئے لیکن سٹیون سمتھ نے سلسلہ جاری رکھا اور 35 بالز پر 53 رنزبنائے۔شان مسعود 30 بالز پر 46 کرکے ناٹ آئوٹ رہے۔حسن نواز نے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔الزاری جوزف اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 11،راولپنڈیز کو جڑواں بھائی سے بھی شکست،ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 166رنز اسکور کرسکی ۔ کپتان سعود شکیل نے 56 اور بیون جیکبز نے 49 رنز بنائے۔سلطانز نے ٹاس جیتا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دعوت دی ۔ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ابتدائی اوورز میں دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہو گئے۔نتیجہ میں 6 اوورز کے بعد اسکور 2 وکٹوں پر 47 رنز تھا۔سعود شکیل کو ڈراپ کیچ سے زندگی ملی۔ انہوں نے حسن نواز کے ساتھ 55 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالا اور 41 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ادھر ملتان سلطانز کیلئے ورک کرنے والے عرفات منہاس نے یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کو روک دیا۔بیون جیکبز 31 گیندوں پر 49 بنا کر ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کے محمد نواز نے تین اور عرفات منہاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہے۔اس کا اگلا میچ کل پیر 6 اپریل کو لاہور ہی میں راولپنڈیز سے ہوگا۔
